جہلم(عبدالغفور بٹ)پاکستان تحریک انصا ف ضلع جہلم کی ضلعی قیادت بنی گالہ کے اجلاس میں شریک ہے اور آج یوم تشکر اسلام آباد میں اپنے ورکروں کے ساتھ شرکت کرنے کیلئے جہلم پہنچ رہے ہیں۔اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں ذرائع پاکستان تحریک انصاف کے مطابق آج دن دو بجے پریڈ گراؤنڈ میں شرکت کیلئے ایک بھر پور قافلہ روانہ ہوگا جس کی قیادت ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر آف میرا اورضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری سکندر آف پھلائیاں کریں گے۔ جس میں ورکرز جوق در جوق شرکت کر کے اپنے محبوب قائد عمران خان کا ولولہ انگیز خطاب اور یوم تشکر کو کامیاب بنانے کیلئے شرکت کریں گے۔
The post پاکستان تحریک انصا ف ضلع جہلم کی ضلعی قیادت بنی گالہ کے اجلاس میں شریک appeared first on JhelumGeo.com.