Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رحمت ویلفیر فاؤنڈیشن جہلم کا ماہانہ اجلاس

$
0
0

جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد صابر(صدر) طارق مغل (چیرمین) منعقد ہوا جس میں چوہدری اعجاز (ایڈمنسٹریٹر) نے گذشتہ ماہ شروع ہونے والے دو فلٹریشن پلانٹ کی تفصیل اورماہانہ اخراجات کی تفصیل پڑھ کر سنائی جس میں گردہ کے عارضہ میں مبتلا کو دی جانے والی سہولیات اور جنرل اہ پی ڈی کے علاوہ پہلے نصب شدہ واٹرفلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال اور فلٹر وغیرہ کی تبدیلی کی مفصل رپورٹ پیش کی اس موقعہ پر عہدیداران و کارکنان محمد اشتیاق پال، آفتاب مغل، عرفان احمد، خالد مجیدی، عبدالعزیز، توقیر اسلم و دیگر موجود تھے۔ اس موقعہ پر طارق مغل چےئرمین نے کہا کہ عوام کا فرض ہے کہ اگر آپ کے علاقہ میں صاف پانی میسر نہیں تو اپنے بچوں کو غیر معیاری پانی پلانے کی بجائے اپنے علاقہ میں قریبی رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن کے واٹر فلٹریشن پلانٹ سے پینے کا پانی لائیں تاکہ آپ کے بچے صحتمند رہ سکیں

The post رحمت ویلفیر فاؤنڈیشن جہلم کا ماہانہ اجلاس appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles