جہلم(عبدالغفور بٹ)’’نواز شریف صاحب !اب بس کرو ہمیں بھی لوٹنے دو ۔یار! لوٹ لوٹ کر ابھی تک تمہارا پیٹ نہیں بھرا ۔زرداری سے اقتدار کا معاہدہ توڑ دو۔ لیٹرو!بار بار لوٹا گیا مال تادیر ہضم کرتے رہو‘‘۔یہ باتیں یہاں کے دل جلے اورمنچلے سیاستدان جس کی سیاسی پارٹی کا نام ’’ٹانگہ پارٹی‘‘ ہے نے میڈیا کے نمائندوں سے اپنی سیاسی بھڑاس نکالتے ہوئے کہی ہیں۔دل جلے سیاستدان نے کہا کہ لگتا ایسے ہے کہ عمران خان نے اب کی بار یہ عہد کر رکھا ہے کہ نواز شریف کو چھوڑنا نہیں۔منچلے سیاستدان نے مزید کہا کہ عمران خان کے دھرنے بول بول کر یہ کہہ رہے ہیں کہ ’’یار! مسٹر نوا ز شریف ہم پر ترس کھاؤ اور کچھ حصہ بٹاؤ کیونکہ ہم دھرنے دے دے کر نہ صرف اب تھک چکے ہیں بلکہ ہماری اور ہمارے کارکنوں کی کمر بھی ٹوٹ چکی ہے‘‘۔یار زندہ صحبت باقی۔
The post ’’نواز شریف صاحب !اب بس کرو ہمیں بھی لوٹنے دو appeared first on JhelumGeo.com.