جہلم(محمدشہباز بٹ)’’اسلام آباد لاک ڈاؤن‘‘پی ٹی آئی کے جہلم سے 40کارکن گرفتار،اعجاز چوہدری کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد جانے والے 20کارکن بھی دھر لیے گئے۔گرفتار کارکنان نامعلوم مقام پر منتقل،اعجاز چوہدری پولیس کو چکمہ دے کر موٹرسائیکل پر بیٹھ کر بچ نکلنے میں کامیاب ،دریائے جہلم پل پر مٹی اور کنٹنیر پہنچا دیے گئے،پی ٹی آئی ضلع جہلم کے عہدیداران سمیت جہلم سے سینکڑوں کارکنان اسلام آباد پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کو ناکام بنانے کیلئے ضلع بھر میں پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق صدر ندیم افضل بنٹی کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا جہاں پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما اور لاہور سے اسلام آباد پیدل مارچ کرنے والے قافلے کے سربراہ اعجاز چوہدری موجود تھے پولیس نے لاہور سے آنے والے 20کارکنان گرفتار کر لیا جبکہ اعجاز چوہدری اور ندیم افضل بنٹی پولیس کو چکمہ دے کر موٹرسائیکل میں بیٹھ کر بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 40کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ہونے والے افراد میں عبدالغفار،محمد حبیب،اشتیاق ملک،امجد علی،محمد ارشد،محمد اسلم،محمد فاروق،مظہر حسین،سیف اللہ،اعجاز یسین،فہیم اقبال،محمد عثمان،محمد نبیل،افسان ،محمد عمر سکنائے لاہور ،محمد اقبال سکنہ گجرانوالہ،عدنان احمد سکنہ لاڑکانہ،سیف اللہ سکنہ گجرات،زین علی سکنہ قصور،محمدطارق ،جنید،جمشید،عمران علی،عبدالوہاب،محمد شہباز،اسماعیل احمد،محمد سلیمان اور پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما اعجاز چوہدری کے ڈرائیور حافظ ذیشان خالد سکنہ لاہور شامل ہیں۔رات گئے تک چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری تھا ،دریں اثناء گزشتہ روز اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ عوام کرپٹ مافیا کے خلاف نکل چکی ہے ڈان لیکس کا مرکزی کردار نواز شریف ہے پرویز رشید کو قربانی کا بکرا بنایاگیا ہمارا احتجاج آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے ناکامی کا سوال پیدا نہیں ہوتاآج ہر صورت اسلام آباد کو بند کریں گے ۔
The post ’’اسلام آباد لاک ڈاؤن‘‘پی ٹی آئی کے جہلم سے 40کارکن گرفتار، appeared first on JhelumGeo.com.