Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سمیڈا کے زیر اہتمام جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران کی ٹریننگ ورکشاپ

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران کی ٹریننگ ورکشاپ،جس کا بندوبست سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا)نے کیاتھا،یہ ٹریننگ ورکشاپ مقامی ہوٹل میں کروائی گئی جس میں جہلم چیمبر آف کامرس کے تمام ایگزیکٹو ممبران نے بھر پور شرکت کی،سمیڈا کی طرف سے ان کے آفیسر چوہدری رخسارگجرات سے جبکہ راجہ حسنین جاوید پراونیشنل چیف پنجاب لاہور سے تشریف لائے ان کے ساتھ معروف ٹریننر اور سی ای او فاؤنڈر جناب نصیر اختر بھی تھے۔جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ارشد محمود ،سینئر نائب صدر خاور شہزاد اور نائب صدر ملک انوار نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پر ان کے ساتھ سابق صدر چیمبر ڈاکٹر کوثر ناہید اور چیئرمین فاؤنڈر گروپ راجہ انور بھی موجود تھے۔ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ایگزیکٹو ممبرمیاں ادریس نے تلاوت قرآن پاک کی،پراونیشنل چیف راجہ حسنین جاوید نے بتایا کہ سمیڈا منسٹری آف انڈسٹری پرونیشنل گورنمنٹ کو رپورٹ کرتی ہے جس کا مین آفس لاہور میں ہے جبکہ اس کے دفاتر چاروں صوبوں میں موجود ہیں۔سمیڈا کا بنیادی مقصد کاروبار کو بڑھانے ،بجٹ تجاویز دینا،سیکٹر ریسرچ اور کلسٹر سٹیڈی کرنے میں مدد دینا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تک سمیڈا تقریبا 25سو ٹریننگ پروگرام منعقد کر چکا ہے جس میں تقریبا ایک لاکھ دس ہزار ایس ایم ایز نے حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ سمیڈا کا فوکس جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر ہے ہم لوکل ایس ایم ایز کو چیمبر کی وسطاعت سے معلومات اور مدد دے سکتے ہیں۔پراونیشنل چیف نے جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر اور عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سمیڈا کو پورا موقع فراہم کیا کہ وہ جہلم کے ایس ایم ایز تک رسائی حاصل کر سکیں۔اس کے ساتھ ہی نصیر اختر جو کہ اس ورکشاپ کے ٹریننر تھے انہوں نے کپسٹی بلڈنگ کے حوالے سے ٹریننگ کا آغاز کیا انہوں نے بتایا کہ پہلے کیا تھا نیا کیا ہے پرفارمس بہتر کیسے کرنی ہے۔نالج سیکل ابلٹی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے کاروبار کو کیسے بڑھانا ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر چیمبر کے ایگزیکٹو کو ڈائریکشن کا پتہ ہو تو وہ راستے کا تعین کرتا ہے اور طے کرتا ہے کہ گول کیا ہے اورکیسے اپنی بزنس کمیونٹی کو کامیابی کی طرف لے کر جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہلم چیمبر کو چاہیے کہ وہ یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو سائن کریں اور پروفیسر اور سٹوڈنٹس سے تعلق قائم کریں تاکہ بزنس کمیونٹی کو ان کی اچھی مدد مل سکے۔انہوں نے بزنس کی بہتری کیلئے بہترین مثالیں دے کر اور پروجیکٹ بنا کر ممبران کو سمجھایا۔ نصیر اختر ٹریننر کی خاص بات ان کا لب و لہجہ تھا جس سے ممبران کافی متاثر ہوئے۔انہوں نے صحیح جواب دینے اور ٹریننگ پروجیکٹ میں حصہ لینے والے ممبران میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔بعدازاں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ارشد محمود نے سمیڈا کے پراونیشنل چیف جناب راجہ حسنین جاوید،آفیسر چوہدری رخسار اور ٹرننر نصیر اختر کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے جہلم جیسی چھوٹی چیمبر کو فوکس میں رکھا اور نہ صرف ایگزیکٹو کو ایک اچھی ٹریننگ دی بلکہ یہاں کی تاجر برادری کو بزنس کی بہتری کیلئے نہایت مفید معلومات فراہم کیں۔صدر ارشد محمود نے ٹریننگ میں حصہ لینے والے تمام ایگزیکٹو ممبران کا شکریہ ادا کیا اور ان کو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم اور سمیڈا کی طرف سے ٹریننگ حاصل کرنے پر باقاعدہ سرٹیفکیٹ بھی دیے گئے۔

The post سمیڈا کے زیر اہتمام جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران کی ٹریننگ ورکشاپ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles