جہلم(عبدالغفور بٹ)پاکستان تحریک انصاف جہلم نے جادہ میں اسلام آباد میں گرفتاریوں اور خواتین پر وحشیانہ تشدد کے خلاف جادہ چونگی میں شدید احتجاج کیا ،احتجاج ریلی کی قیادت ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر آف رانجھامیرا ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری سکندر حیات ،ایم پی ا ے راحیلہ مہدی نے کی اس موقع پر ضلعی بھرسے عہدے داران اور کارکنان موجود تھے شرکا ء نے ہاتھوں میں بینزر،جھنڈے اٹھا رکھے تھے ضلعی صدر چوہدری زاہد اختر آف رانجھامیرا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی خواتین پر لاٹھی چارج قابل مذمت ہے حکومت اوچھے اور گھٹیا ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے نواز حکومت پولیس کو اپنے مفاد کے لئے استعمال کررہی ہے ہم نے اسلام آباد بند کرنے کی کال دی تھی حکومت نے خود پورا پاکستان بند کردیا ہے ایم پی اے راحیلہ مہدی نے کہاہے کہ حکومت چکرا گئی ہے اس لئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے خواتین پر تشدد زدکوب ،قابل مذمت بھی اور قابل شرم بھی ہے اب حکومت کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا ،2نومبر کو جہلم سے عوام کی کثیر تعد اد اسلام پہنچے گی بعدازاں ریلی پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا تو ضلعی قیادت پولیس کو جل دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگی ۔بعدازاں جہلم میں کارکنا ن کی گرفتا ریو ں اور ان کے گھر وں اور دفاتر پر پولیس کے چھا پو ں کی شدیدمذمت کی گئی ۔
The post پاکستان تحریک انصاف جہلم کا جادہ میں اسلام آباد میں گرفتاریوں اور خواتین پر وحشیانہ تشدد کے خلاف شدید احتجاج appeared first on JhelumGeo.com.