پنڈدادن خان( چوہدری حافظ ارسلان)پی ٹی آئی کھیوڑہ کے سٹی صدر ملک عبید کی جہلم احتجاج میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے کل ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی جس پر پی ٹی آئی جہلم نے جادہ چونگی پر میڈیا کے سامنے احتجاج کیا جس میں چوہدری سکندر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد ضلعی صدر جہلم ایم پی اے راحیلہ مہدی ملک عبید سٹی صدر کھیوڑہ نے قیادت کی انفارمیشن سیکٹری کھیوڑہ ملک عظیم سرور کی ملک عبید کے ہمراہ تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا ہر حال میں اسلام آباد جایں گے۔ملک عبید انور نے کہا کہ جہلماور تحصیل پنڈدادن خان میں کارکنان کو دھرنے سے روکنے کے لیے بے وجہ گرفتار کیا جا رہا ہے۔اس قسم کی حرکتیں ہمیں دھرنے پر جانے سے روک نہیں سکتی۔
The post پی ٹی آئی کھیوڑہ کے سٹی صدر ملک عبید کی جہلم احتجاج میں شرکت۔ appeared first on JhelumGeo.com.