جہلم(عبدالغفور بٹ)پہلے سیمی فائنل میں سائپرس ہاکی کلب ،پرنس کالاگجراں کو شکست دے کر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی،جبکہ دوسر اسیمی فائنل کل الاسلام ہاکی کلب اور ٹائیگر ہاکی کلب کے مابین کھیلا جائیگا۔تفصیلا ت کے مطابق انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ جو کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کی زیر نگرانی اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام منی ہاکی سٹیڈیم متصل گورنمنٹ ہائی سکول جادہ جہلم میں جاری ہے جس میں ڈسٹرکٹ کے تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ کلب حصہ لے رہے ہیں زور و شور سے جاری ہے۔جس کا پہلا سیمی فائنل سائپرس ہاکی کلب اور پرنس کالاگجراں ہاکی کلب کے مابین کھیلا گیا میچ نہایت ہی دلچسپ تھا مقرر وقت تک کوئی ٹیم گول نہ کر سکی ،پلنٹی اسٹروکس پر سائپرس ہاکی کلب نے پرنس کالاگجراں کو تین کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔جبکہ چیمپئن شپ کا دوسرا سیمی فائنل الا سلام ہاکی کلب اور ٹائیگر ہاکی کلب کے مابین کھیلا جائیگا۔جیتنے والی ٹیم فائنل میں سائپرس ہاکی کلب سے میچ کھیلے گئی،ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جہلم کے جنرل سیکرٹری طارق محمود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قومی کھیل کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہیں ہم نے جہلم میں ہاکی کو کسی بھی سیاست سے پاک رکھا ہوا ہے یہی وجہ ہے کہ جہلم میں ہاکی دوسرے اضلاع کے مقابلے میں پھل پھول رہی ہے۔جنرل سیکرٹری نے کہا کہ آج کے سیمی فائنل میں تماشائیوں کی ایک کثیر تعداد نے ہاکی کے ماضی کی یاد دلا دی ہے۔اگر گورنمنٹ اسی طرح ہماری سرپرستی کرتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان ہاکی میں کھوئے ہوئے اپنے اعزاز دوبار ہ واپس لینے میں کامیاب ہو جائیگا۔ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر راجہ شکیل،جنرل سیکرٹری طارق محمود اور نمائندہ پنجاب ارشد کیانی نے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ جہلم سے درخواست کی ہے کہ منی ہاکی سٹیڈیم کی گراؤنڈ کی حالت نہایت خراب ہے اس کی منٹینس کیلئے فنڈ مہیا کریں تاکہ جہلم کے تمام ہاکی کلب اس گراؤنڈ میں اپنے ہاکی میچز کروا سکیں۔
The post انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ جہلم 2016 ء appeared first on JhelumGeo.com.