جہلم (محمداشتیاق پال)رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم کے زیراہتمام باغ محلہ ریورروڈ کے فلٹریشن پلانٹ کا کام زوروشور سے جاری، فلٹریشن پلانٹ کی بلڈنگ پر لنٹر ڈال دیا گیا انشاء اللہ واٹر فلٹریشن پلانٹ جلد مکمل کر کے عوام کیلئے کھول دیا جائیگا، طارق مغل چےئرمین ۔ تفصیلات کے مطابق رحمت ویلفےئر فاؤنڈیشن جہلم نے گذشتہ ماہ باغ محلہ ریورروڈ اور روہتاس روڈ پر دو واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت باغ محلہ ریورروڈ واٹر فلٹریشن پلانٹ پر کام شروع ہو گیا ہے بلڈنگ پر لنٹر ڈال دیا گیا ہے جو نومبر کے تیسرے ہفتے تک مکمل ہو کر کام شروع کردے گا جبکہ روہتاس روڈ کے فلٹریشن پلانٹ پر کام نومبر کے پہلے ہفتہ سے شروع کر دیا جائے گا، طارق مغل( چےئرمین )، چوہدری محمد صابر(صدر) چوہدری اعجاز احمد (ایڈمنسٹریٹر) آفتاب مغل کی زیر نگرانی کام ہو رہا ہے،
The post باغ محلہ ریورروڈ کے فلٹریشن پلانٹ کا کام زوروشور سے جاری appeared first on JhelumGeo.com.