پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)پنڈدادنخان اور گردونواح میں چوروں،ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ بلا تفریق کاروائی جاری ہے،ان خیاالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ملک نثار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ کھیوڑہ ، پنڈدادنخان اور دیگر علاقوں میں پولیس پوری محنت اور تندہی سے مصروف عمل ہے اور قانون شکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کر رہے ہیں جبکہ اس حوالہ سے عوام کی طرف سے بھی تعاون درکار ہے ۔ملک نثار کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میںآگاہی، ترقی اور شعور کی علامت یہ بھی ہے کہ لوگ اپنے نجی اور عائلی معاملات کو تھانے کچہری کی بجائے اپنے تئیں حل کریں تا کہ معاشرے میں کم سے کم بے چینی اور ابتری کا سامنا کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کا کردار ہر لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے مگرمحض ذمہ دارانہ اور حقائق پر مبنی صحافت ہر سطح پر علاقائی ترقی کی ضامن ہے۔
The post پنڈدادنخان اور گردونواح میں چوروں،ڈاکوؤں اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن appeared first on JhelumGeo.com.