پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان نے بلدیاتی الیکشن کے لئے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی اپیلیں منظور کر کے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی،تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کی مختلف یونین کونسلوں سے بلدیاتی الیکشن کے لئے مخصوص نشستوں پر انتخاب لڑنے والے6 امیدواروں کو متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے نا اہل قرار دیتے ہوئے الیکشن لڑنے سے روک دیا تھا جس پر ان 6 امیدواروں نے ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان ارشد اقبال کی عدالت میں اپیلیں دائر کی تھیں جنہیں منظور کرکے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج ارشد اقبال نے گولپوریونین کونسل کے 1 ، جلالپور شریف کے 3 ،اوریونین کونسل کندووال کے 2 امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے۔معزز عدالت کے فیصلے اور انصاف کی فوری فراہمی کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے۔
The post ایڈیشنل سیشن جج پنڈدادنخان نے بلدیاتی الیکشن کے لئے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی اپیلیں منظور appeared first on JhelumGeo.com.