Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کر کے پولیس قبضہ گروپ کو تحفظ فراہم کر رہی ہے

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار) ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کر کے پولیس قبضہ گروپ کو تحفظ فراہم کر رہی ہے سابق صدر بار ایسوسی ایشن شعیب احمد گھیگا نے آر پی او گوجرانوالا کو اندارج مقدمہ کے لئے دی گئی درخواست میں کہا کہ میری ملکیتی زمین کے عدالتوں میں مقدمات زیر سماعت ہیں جبکہ تھانہ گوجرہ کی پولیس کی ملی بھگت سے ملزمان اعجاز احمد ،فیاض احمد اور ریاض احمد پسران متعلی خان سعید احمد ،فاروق احمد، پسران بشیر احمد حسن مختار،مدثر مختار پسران مختار احمد سکنائے بکن مسلح آتشیں اسلحہ ہمراہ 16 کس نامعلوم زبردستی میری زمین پر قبضہ کرنے کے لئے مکان تعمیر کرنے لگے تھے جس کی اطلاع بذریعہ 15 نمبر پرپولیس کو دی جس کے ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد تھانہ گوجرہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور تعمیراتی کام کو بھی نہ روک سکی اور ملزمان نے پولیس کی موجودگی میں ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں ابھی تک پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا ہے ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

The post ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کر کے پولیس قبضہ گروپ کو تحفظ فراہم کر رہی ہے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles