ملک وال(نامہ نگار)عدالتیں دسمبر میں نو تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹ ہوجائیں گی ان خیالات کا اظہار سیشن جج رانا نثار احمد نے بار ایسوسی ایشن ملکوال کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر سے پہلے جوڈیشل کمپلیکس کی سڑک کی بھی تعمیر مکمل ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ بار کے مطالبے پر ریکارڈ کیپر بھرتی کر لیا گیا ہے وکلاء کمیشن کے مطالبے پر بھی غور کریں گے نثار احمد نے کہا کہ میرے دروازے وکلاء کے لئے ہر وقت کھلے ہیں آپ کو کئی بھی مسلہ ہو مجھے بتائیں اسے فوری حل کیا جائے گا اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج عمران رضا نقوی، سینئر سول جج عمران شہباز ،سول جج وسیم سجاد،عقیل احمد جنجوعہ،امان اللہ بھٹی ،جمشید نواب ،صدر بار ایسوایشن ظفر ہطار،سیکرٹری بار فیصر نوید بھی موجود تھے ۔۔
The post عدالتیں دسمبر میں نو تعمیر شدہ جوڈیشل کمپلیکس میں شفٹ ہوجائیں گی،سیشن جج appeared first on JhelumGeo.com.