بنوں (نمائندہ جہلم جیو)جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرو سابق سینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان اورصوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈووکیٹ نے بنوں میں مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی سیاسی ،فلاحی اور مذہبی جماعت ہے جو ادنیٰ سے اعلیٰ مسئلے پر اقدام اُٹھاتی ہے ملکی نظام ٹھیک کرانے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہو گا ہم کبھی حکومت کی ڈرائیونگ پر نہیں آئے اور اگر آگئے تو سب کچھ تبدیل کرکے اسلامی ہوگا عدل و انصاف کا قانون ہو گا ۔اُنہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میرٹ اور ملازمین کا خاص خیال رکھتی ہے اور خود کو احتساب کیلئے پیش کر رکھا ہے حال ہی میں ایڈ ہاک پر بھرتی ہونے والے 243 لیکچررز کو مستقل کیا اسی طرح زکوٰۃ کا نظام ٹھیک کرکے کوئی بھی اقرباء پر وری نہیں کی جا رہی ہے اُنہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو عملی جامہ پہنایا گیا اس نظام کے تحت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کیا گیا اور تیس ارب روپے بطور ترقیاتی فنڈ بلدیاتی نمائندوں کو جاری کیا گیا اُنہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع کی سطح پر اگر جماعت اسلامی کا کوئی بھی وزیر ہو تا تو مسائل کا حل آسان ہو تا مگر اب بھی جماعت اسلامی بھر پور کوششیں کر رہی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ عدل و انصاف حقوق العباد اور حقوق اللہ پر مبنی ہے عدل و انصاف کا نظام رائج کرانے کیلئے ہم عوام سے تائید چاہتے ہیں نوشہرہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام اجتماع اسی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی بنوں میں فکسڈ پے ملازمین کی بھرتی اور دوبارہ نکالنے کی تحقیقات کی جائیں گی کسی کیساتھ بھی نا انصافی نہیں ہو گی۔
The post جماعت اسلامی سیاسی ،فلاحی اور مذہبی جماعت ہے،مظفر سید appeared first on جہلم جیو.