دینہ ( سروے رپورٹ : جرار حسین میر سے ) جعلی ڈینٹل ڈاکٹرز شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے ، فیس کی مد میں شہریوں کے جیبوں پر ڈاکے، کچھ ڈینٹل کلینک پر ڈگری ہولڈر ڈاکٹر کے نام کے بورڈ آوایزاں کر رکھے ہیں جن کا نام استعمال کر کے جعلی ڈاکٹرز اپنا کلینک چلا رہے ہیں اور غریب شہریوں کی زندگیوں پر تجربات کر کے دونوں ہاتھوں سے پیسے بٹور رہے ہیں اور شہریوں کو بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں،دینہ شہر میں متعدد ڈینٹل کلینک پر کام کرنے والے اپنے آپ کو ٹیکنیشن بتاتے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ دانت کے مرض میں مبتلا لوگوں کا علاج کرنے میں مصروف ہوتے ہیں ،دانتوں کے مر ض میں مبتلا مریض نیم حکیم ڈاکٹروں کے ہاتھوں زندگیوں سے محروم ہو نے لگے ڈگری ہو لڈرز ڈاکٹرز دونوں ہاتھوں سے مریضوں کو لو ٹنے لگے ارباب اختیار شہریوں کو ان کے ظلم سے نجات دلوائیں، شہریوں کا ’’ میڈیا ‘‘ سے اظہار خیال ۔ تفصیلا ت کے مطابق شہر دینہ میں جگہ جگہ انپڑ نیم حکیم ڈاکٹرز ڈینٹل سرجن بن بیٹھے ہیں کلینک میں گندگی کی انبار ، اوزاروں کوعرصہ عرصہ تک صاف نہیں کیا جا تاہر مریض پر پورے دن استعمال ہوا اوزار استعمال کیا جا تا ہے جس سے شہری ہیپا ٹائٹس جیسی بیماریوں میں مبتلا ہو جا تے ہیں اگر ان کے کلینک کی وزٹ کی جائے تو صحت مند انسان دو منٹ بھی وہاں بیٹھ نہیں سکتا ہر طرف بد بو پھیلی ہو گی تمام اوزار زنگ آلود ہوں گے کوئی بھی چیز سلیقے سے کلینک میں مو جو د نہ ہوگی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہر دینہ اور ملحقہ قصبات کے لو گ جو بسلسلہ دانت کی تکلیف ان کے پاس آ تے ہیں غلط اوزاروں کے استعمال کی وجہ سے سینکڑوں مریض ہیپا ٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں گزشتہ سال 2015میں 15مریض بوجہ غلط ٹریٹمنٹ اس دنیا فانی سے کو چ کر چکے ہیں مقامی سول انتظامیہ ان کی طرف دانستہ طور پر دھیان نہیں دیتی چند ڈگری ہولڈرز ڈینٹل ڈاکٹرز مریضوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں معمولی سے معمولی کام کے لئے بھی ہزاروں روپے بٹور لیتے ہیں شہر دینہ کے دونوں ڈینٹل ڈاکٹر روزانہ 50ہزار روپے غریبوں کی جیب سے نکال لیتے ہیں جبکہ سالانہ انکم ٹیکس ایک روپیہ بھی دینے کی زحمت گوارا نہیں کرتے دانتوں کے حوالے سے لاہور سے جو چیز تین ہزار کی منگواتے ہیں مریض سے 15ہزار روپے وصول کر لیتے ہیں تحصیل دینہ کی عوام نے ’’میڈیا ‘سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ صرف دینہ شہر میں عطائی ڈینٹل کلینک نہیں بلکہ ملحقہ قصبات ڈومیلی ، پنڈی موڑ ، چک جمال، نکودر، منگلا ، منگلا کالونی، ٹھیکریاں ، کرلہ ، قائد اعظم ٹاؤن ، نکی ، سد حسین، مالدیو محال، قلعہ روہتاس ، تمہ عجائب اور دیگر مقامات پر بہت دیدہ دلیری سے بیٹھے ہیں دینہ شہر کی عوام نے ’’میڈیا‘‘ کے توسط سے ڈی ایچ او جہلم سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اختیارات کا استعمال کر کے نیم حکیم ڈینٹل ڈاکٹروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں نیز ایسے ڈاکٹر جو بلا وجہ غریب مریضوں سے ہزاروں روپے لوٹتے ہیں کے خلاف بھی ایکشن لیا جا ئے قرین انصاف ہو گا کہ ڈی ایچ او جہلم ایک حکم نامے کے ذریعے ان ڈینٹل ڈاکٹروں کو پا بند کر سکتے ہیں کہ دانتوں کی صفائی کے لئے روٹ کنال کے لئے دانت مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لئے کیپ لگوانے کے لئے اس شرخ سے فیس وصول کی جائے مزکورہ ڈینٹل ڈاکٹرز دو تین ہزار کی بجائے 10سے15ہزار روپے وصول کرتے ہیں جو کہ مریضوں کے ساتھ سرا سر زیادتی اور ظلم ہے ۔
دینہ (جرار حسین میر سے ) موقف جاننے کے لئے جب ’’میڈیا‘‘ ٹیم مختلف ڈینٹل کلینک پر پہنچی تو وہاں موجود نیم حکیم ڈاکٹروں نے موقف دیتے ہو ئے کہا کہ ہم آپ کے کسی سوال کا جواب دینے کے پابند نہیں جب کو ئی محکمہ کا اعلیٰ آفسر آئے گا ہم مخصوص طریقے سے ان کو متمعین کر لیں گے ۔ جب ڈگری ہو لڈر ڈینٹل سے موقف جاننے کے لئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف دیتے ہو ئے کہا کہ جس ریٹ پر ہم لا ہور سے ریٹ مانگتے ہیں مریض سے ہم وہی رقم وصول کرتے ہیں اس حوالے سے جب ان سے کہا گیا کہ لاہور سے منگوائی گئی چیزوں کے بل دکھائیں سبکی اختیار کرتے ہو ئے بل دکھانے میں ناکام ہو گئے ۔
The post جعلی ڈینٹل ڈاکٹرز شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے appeared first on جہلم جیو.