Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

متاثرین منگلا ڈیم کو معاوضہ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے : ارباب شاہد کیا نی

دینہ (جرار حسین میر سے) متاثرین منگلا ڈیم کو معاوضہ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے : ارباب شاہد کیا نی ، غریب عوام نے انتظامیہ کی باتوں میں آکر اپنی زمین ان کے حوالے کر دی مگر انتظامیہ نے مایوس کیا : متاثرین منگلا ڈیم آرگنائزیشن پوٹھوار ریجن کے ضلع جہلم کے صدر کی ’’میڈیا‘‘ سے گفتگو ۔ تفصیلات کے مطابق متاثرین منگلا ڈیم آرگنائزیشن پوٹھوار ریجن کے ضلع جہلم کے صدر ارباب شاہد کیانی ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ’’ امت‘‘ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا متا ثرین منگلا ڈیم عرصہ دراز سے اپنے حق کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں تقریبا 2ہزار ایکٹر زمین جس پر انتظامیہ نے ملی بھگت کر کے متاثرین کو اپنی باتوں میں پھنسایا اور قبضہ کر لیا اس وقت معصوم لوگوں سے جگہ خالی کروانے کے لئے کہا گیا تھا کہ زمینیں خالی کر دیں آپ کو ان کا معا وضہ دیا جا ئے گا مگر افسوس ن لیگ کی حکومت میں لوگوں اکثریت سے ما یوس ہی ہوئے ہیں متاثرین منگلا ڈیم اپنے حق و انصاف کے لئے متعدد دفعہ سر کاری دفاتر میں گئے احتجاج کیا اور تحریری درخواست اعلیٰ حکام کو دی مگر انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہ رینگتی ہے بلکہ معصوم لوگوں کو طفل تسلیاں دے کر واپس بھیج دیا جا تا ہے لوگ اپنی رہائشوں اور خوراک سے تاحال محروم ہیں میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کرتا ہو ں کہ متاثرین منگلا ڈیم کے لوگوں کا معاوضہ ان کو جلد سے جلد دلوایا جائے جو کہ قرین انصاف ہے اور جب تک متاثرین منگلا ڈیم کو ان کا حق نہیں مل جاتا تب تک ہم اپنی کوشش جارہی رکھیں گے 14اکتوبر کو چےئر مین واپڈہ منگلا آرہے ہیں اگر انہوں نے متاثرین منگلا ڈیم سے ملاقات نہ کی تو ہم لوگ جی ٹی روڈ بلاک کریں گے اور تب تک وہاں سے نہیں اٹھیں گے جب تک ہمیں ہمارا حق معاوضہ نہ مل جائے ۔

The post متاثرین منگلا ڈیم کو معاوضہ ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گئے : ارباب شاہد کیا نی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles