جہلم(سروے رپورٹ عبدالغفور بٹ سے)پڑھا لکھا پنجاب کا خواب دیکھنے والے حلقہ این اے 63حلقہ پی پی 26یونین کونسل کوٹلہ فقیر کے گاؤں داخلی سعیلہ عید گاہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ جہلم اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عیدہ گاہ جہلم کی بچیوں کو جہاں تعلیم دی جارہی ہے اورحکومت پنجاب نے دونوں سکولوں کو بنیادی ضروریات فراہم کی ہیں وہیں پر اہل دیہہ نے اپنے گھروں سے گوبر اور گندگی کو سکول جانے والے راستے کے اطراف اور متصل قبرستان کو بھی نہیں بخشا،میڈیا نے جب سکول کے سامنے حالت زار کی کوریج کیلئے پہنچے تو دیکھا کہ حکومت پنجاب نے پرائمری اور ہائی سکول کوبلڈنگ بنا کر دے دی مگر اہل دیہہ نے اپنی بھینسیں ،گائیں کا گوبر کے علاوہ گھر کا کوڑا کرکٹ بھی سکول کے راستے کے دونوں اطراف پھینک رکھا ہے ،جس کی وجہ سے تعفن زدہ علاقہ ظاہر ہوتا ہے ۔یاد رہے کہ اہل دیہہ نے جو جگہ قبرستان کیلئے وقف کر رکھی ہے اس میں بھی لوگ جانور باندھنے کے ساتھ گوبر بھی پھینکتے ہیں۔جس کی بدبو سے بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے میں سخت دشواری کا سامنا ہے ،اس کے ساتھ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عید گاہ میں کلاس فور کی سیٹ خالی ہے ،سعیلہ اور عید گاہ کی طرف سے آنے والا نالہ بھی سکول کے سامنے وسیع جگہ پر پھیلا ہوا ہے جس کو پڑیوں سے ڈھانپنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ چھوٹے بچے اس نالے میں گر سکتے ہیں نالہ کی نکاس آب صحیح نہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی قبرستان کی حدود میں بھی داخل ہو رہا ہے گوبر اور گندے پانی کی وجہ سے مچھروں کی آماجگاہ بن چکا ہے عوامی سماجی حلقوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نالے کو نکاس آپ کیلئے کھولا جائے اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے کو ختم کرنے کیلئے اور گوبر کیلئے متبادلہ جگہ شفٹ کیا جائے۔تاکہ معصوم بچے مچھروں کی وجہ سے ملیراور دیگر بیماریوں سے بچ سکیں۔
The post گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سعیلہ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول عیدہ گاہ کے سامنے غلاظت اور بھینسوں کا راج appeared first on جہلم جیو.