Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جب افراد کے کردار تبدیل ہوتے ہیں تو پورا معاشرہ تبدیل ہو جاتا ہے ،مولانا امیر محمد اکرم اعوان

$
0
0
دینہ ( جرار حسین میر سے )گمراہی بندہ خود ہی اختیار کرتاہے شیطان صرف رائے دیتا ہے ۔حق کے خلاف وہی جاتا ہے جس کے اندر خرابی ہوتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر قرآن کریم کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی رضا کی مظہر وہ مثبت تبدیلی ہے جو ہمارے کردار میں آتی ہے اور معاشرے افراد سے ہوتے ہیں جب افراد کے کردار تبدیل ہوتے ہیں تو پورا معاشرہ تبدیل ہو جاتا ہے اچھے اور نیک لوگوں کو بدکاروں کی باتوں سے گھبرانا نہیں چاہیے بدکار سے بھلائی کی اُمید رکھنی ہی نہیں چاہیے ۔ساری کائنات کا نظام اللہ کریم کے دست قدرت میں ہے انسان کے پاس کیا جس پر اکڑتا ہے نصیحت صرف وہی حاصل کر سکتے ہیں جو نیکی کر کے بھی اللہ کریم سے ڈرتے ہیں کہ میری نیکیاں اللہ کریم کی بارگاہ میں قبول ہونے کے قابل بھی ہیں کہ نہیں جس بارگاہ میں انبیاء کی عبادات ،فرشتوں کے سجدے اللہ والوں کے مجاہدے ہوں وہاں میرے سجدوں کی کیا حیثیت ہو گی۔اللہ تو ایسے کریم ہیں کہ جس نے اللہ کو اپنا پروردگار نہیں مانا اللہ کریم نے اُسے بھی دنیا کی ہر نعمت دی ہے کیوں کہ وہ اس کا بھی رب ہے کافر کی ہر ضرورت ہر جگہ ہر وقت پوری فرماتا ہے کبھی ناراض ہوکر اس کی روزی بندنہیں کی اولاد نہیں روکی دنیا کی ہر نعمت اسے بھی دی ۔ایمان ایک عظیم نعمت ہے جسے یہ نصیب ہوئی گویا اس نے زندگی پائی اللہ کریم صحیح شعور عطا فرمائے

The post جب افراد کے کردار تبدیل ہوتے ہیں تو پورا معاشرہ تبدیل ہو جاتا ہے ،مولانا امیر محمد اکرم اعوان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles