Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

آپ ہونہار بچے ہیں آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں سے ہمارے ملک کا مستقبل اور روشن ستارے ہیں،حسن اسد علوی

$
0
0
ٍجہلم(عبدالغفور بٹ) آپ ہونہار بچے ہیں آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں سے ہمارے ملک کا مستقبل اور روشن ستارے ہیں آپ نے اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہے اور اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنیاد پر لیڈر بننا ہے اور ملک کو ترقی کی منازل طے کر کے دنیا میں اس کا نام روشن کرنا ہے ان خیالا ت کااظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی نے کانونٹ ہائی سکول جہلم میں بطور مہمان خصوصی پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد بچوں سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سکول کی بچیوں نے مہمان خصوصی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ بچیوں نے ملی نغمے پیش کیے اور مختلف موضوعات پر تقاریر پیش کیں۔ کلاس نہم اور دہم میں پوزیشن ہولڈرز بچیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے اورڈی پی اوجہلم حسن اسد علوی نے سکول کے بچوں کی محنت اور اچھے رزلٹ کو خوب سراہا اور سکول کے اچھے انتظام بہتر معیار تعلیم جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق برقرار رکھ کر ایک مثالی درسگاہ کا درجہ حاصل کر نے پر سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔کانونٹ ہائی سکول جہلم کی پرنسپل پروفیسر شمیم تھامس نے کہا کہ ڈی پی او جہلم نے بچوں کی حوصلہ افزائی کر نے پر میں اپنی اور اپنے ادارہ کی طرف سے انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔

The post آپ ہونہار بچے ہیں آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں سے ہمارے ملک کا مستقبل اور روشن ستارے ہیں،حسن اسد علوی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119