جہلم(عبدالغفور بٹ)یسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے آگاہی مہم کا قومی دن منایا گیا)۔اس حوالے سے ریسکیو 1122 اسٹیشن پر 8 اکتوبر 2005 کے زلزلے میں شہید ہونے والے افراد کے لئے قران خوانی کا اہتمام کیا گیااور شہداء کے لئے دعا کی گئی۔اکرام شہید پارک شاندار چوک میں 8 اکتوبر 2005شہدا کی یاد میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر اقبال حسین خان کی زیر قیادت موم بتیاں جلائی گئیں اور شہدا کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جس میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے دیگر اداروں کے آفیسران نے بھی شرکت کیاس کے بعد ریسکیو اسٹیشن سے چوہدری الطاف حسین ہائی سکول تک ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود کی زیر قیادت فلیگ مارچ کیا گیا۔بعد ازاں مذکورہ سکول سے ڈسٹرکٹ کچہری تک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جسکی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے کی، اس کے علاوہ پرنسپل چوہدری الطاف حسین ہائی سکول کے بچے ، ٹی ایم اے فائر برگیڈاورمحکمہ صحت کا عملہ بھی موجود تھا۔۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرڈاکٹر فیصل محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ کسی بھی قسم کی آفات سے نپٹنے کے لئے ریسکیو 1122 کے اہلکار ہمہ وقت تیار ہیں۔قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے آگاہی کا دن منانے کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ تمام متعلقہ اداروں کا آپس میں باہمی رابطہ مضبوط ہو، تا کہ کسی بھی نا گہانی آفت کی صورت میں اداروں کے درمیان بہتر اشتراک اور جامع حکمت عملی کے ساتھ اس آفت سے بہتر انداز سے نمٹا جا سکے ۔
The post ریسکیو 1122 جہلم کے زیر اہتمام قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے آگاہی مہم کا قومی دن منایا گیا appeared first on جہلم جیو.