Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

لندن کی کاروباری شخصیت ناصر خان کے ماموں ملک محمد ادریس انتقال کرگئے

$
0
0
لندن(بیوروچیف جہلم جیو)شیخوپورہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت اور لندن کی کاروباری شخصیت ناصر خان کے ماموں ملک محمد ادریس انتقال کرگئے۔ نمازہ جنازہ میں بڑی تعداد میں افراد کی شرکت۔مرحوم کی سیاسی و سماجی اور تعلیمی خدمات کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق ضلع شیخوپورہ کے موضع شیروکے کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ملک محمد ادریس حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔جن کے نمازہ جنازہ ان کے آبائی گاوں شیروکے میں ادا کی گئی،جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، اور مرحوم کی تعلیمی اور سماجی شعبے میں نمایاں کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔نمازہ جنازہ میں موجود افراد کا کہنا تھا کہ مرحوم ملک محمد ادریس نہایت شفیق انسان تھے اور انہوں نے علاقہ میں تعلیم کے شعبے میں بے پناہ خدمات دی ہیں۔ملک محمد ادریس مرحوم لندن کی معروف کاروباری شخصیت ناصر خان کے ماموں تھے ۔مختلف سماجی و سیاسی و کاروباری شخصیات نے ناصر خان سے ان کے ماموں کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعائے خیر کی۔

The post لندن کی کاروباری شخصیت ناصر خان کے ماموں ملک محمد ادریس انتقال کرگئے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles