Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلع میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ڈی سی اوجہلم

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلع میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے تمام مسالک کے علماء کرام پرعزم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی وزیر بلدیات راجہ اشفاق سرور کی زیر صدارت ویڈیو لنک کانفرس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر معدنیات شیر علی، آر پی او راولپنڈی فخر وصال سلطان خان راجہ،پر ایم این اے نوابزادہ مطلوب مہدی ،ایم پی اے مہر محمّد فیاض ،ایم پی اے لال حسین ،ایم پی اے چوہدری نذرگوندل ای ڈی ایو ہیلتھ، اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہا کہ ضلع جہلم ہمیشہ سے امن و امان اور اتحاد بین المسلمین کا گہوارہ رہا ہے اور یہاں کے باشعور عوام آئندہ بھی اس روایت کو قائم رکھیں گے۔ ڈی پی او جہلم حسن اسد علوی نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیس کو چوکس کر دیا گیا ہے ، جہلم کی تمام تحصیلوں میں سیکورٹی کے انتظامات مکمل ہیں۔ ڈی سی او اقبال حسین خان نے کہا جس طرح بھارت ہمارے ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے کام کر رہا ہے ہمیں بحیثیت قوم اپنے ملک کی حفاظت اور محرم الحرام میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔

The post محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلع میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles