سوہاوہ (نمائندہ جہلم جیو) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف وکلاء برادری کی کال پر شہریوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ و ریلی گزشتہ پانچ دن سے سوہاوہ شہر اور گردو نواح میں مسلسل چار سے پانچ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کم وویلٹیج کے باعث شہری سخت پریشانی کا شکار تھے جس پر صدر سوہاوہ بار ایسوسی ایشن نے پر امن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا جس پر تمام وکلاء برادری نے شرکت کی اور عدالتوں کو بائیکاٹ کرتے ہوئے تحصیل کچہری سے ریلی کاآغاز کیا جو کہ مین بازار اور صرافہ بازار سے ہوتی ہوئی میلاد چوک پہنچی جہاں پر صدر سوہاوہ بار ایسو سی ایکشن جنرل سیکرٹری اور دیگر وکلاء لوڈ شیڈنگ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر واپڈا آفس سوہاوہ پہنچے جہاں وکلاء نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کم وویلٹج پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور لوڈ غیر اعلانیہ شیڈنگ ختم کی جائے اور کم وویلٹج کا مسئلہ بھی حل کیا جائے ۔ وکلاء کے وفد سے ایس ڈی او واپڈ ا سب ڈویژن سوہاوہ نے ملاقات کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پر امن احتجاج کو اعلیٰ احکام تک پہنچائیں گے اور انشاء اللہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے گا
The post غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف وکلاء برادری کی کال پر شہریوں کا پر امن احتجاجی مظاہرہ appeared first on جہلم جیو.