Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عوام کے مینڈیٹ کا تحفط ہماری ذمہ داری ہے سکندر جیلانی

$
0
0

سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) عوام کے مینڈیٹ کا تحفط ہماری ذمہ داری ہے سکندر جیلانی تفصیلات کے مطابق راجہ غلام جیلانی کے بیٹے راجہ سکندر جیلانی نے گزشتہ روز صحافیوں کے ایک وفد سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ حالیہ بجلی کا بحران فنی خرابی کی وجہ سے ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر کے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے ہیں اور راجہ غلام جیلانی مرحوم کے بعد عوام نے جس اعتماد کا اظہار ہم سے کیا ہے ہم اس پر پورا اترے گے انہوں نے کہا کہ پانی کا مسئلہ عوام کا دیرینہ مسئلہ ہے جس کے حل کے لئے انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ٹی ایم اے نے یقین دلایا ہے کہ حالیہ بجلی بحران کے خاتمے کے بعدعوام کو روزانہ کی بنیاد پر پانی کی فراہمی ممکن ہو گی انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور میں بھی اسی جذبے کے تحت عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھوں گا انہوں نے کہا کہ ہمارے دروازے کل بھی کھلے تھے آج بھی کھلے ہیں اور آئندہ بھی کھلے رہینگے نہ کبھی انتقامی سیاست کی ہے اور نہ انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں

The post عوام کے مینڈیٹ کا تحفط ہماری ذمہ داری ہے سکندر جیلانی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles