Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بد ترین لو ڈ شیڈنگ لوگ زہنی مریض بن گئے

$
0
0
دینہ ( رپورٹ :جرار حسین میر سے) بد ترین لو ڈ شیڈنگ لوگ زہنی مریض بن گئے ، پانی غائب ، مسجدیں ویران ، محرم مجالس کا اہتمام کرنا بھی دشوار ہو گیا، کاروبار زندگی بری طرح مفلوج مقام افسوس ہے مقامی آئیسکو ملازمین لوڈ شیڈنگ کے متعلق جواب دینے سے قاصرشہری سراپا احتجاج ، رات بھر بجلی نہ ہونے کے باعث بچے اٹھ کر روتے ہیں مسجدوں میں وضو کرنے کے لئے پانی تک نہیں ہوتا :شہری۔ تفصیلات کے مطابق شہر دینہ اور ملحقہ قصبات میں 6گھنٹے کے بعد 30منٹ کے لئے بجلی مہیا کی جاتی ہے لوگوں نے مجبورا عارضی طور پر جو یو پی ایس لگا رکھے ہیں انہوں نے بھی احتجاج کرتے ہو ئے جواب دے دیا گھریلو خواتین پانی کی عدم دستیابی پر نا صرف پریشان ہو گئی ہیں بلکہ زہنی ازیت کا شکار ہو نے کا عملی مظاہرہ کرتی ہیں بچوں کا نا شتہ تیار کرنا یونی فارم استری کرنا بجلی کی عدم دستیابی پر خواتین کے لئے انتہائی اہم مسئلہ ہو گیا ہے 60%بچے بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے سکول جانے سے قاصر ہیں مساجد کی یہ حالت ہے کہ نمازی حضرات وضو کرنے سے عاجز ہو چکے ہیں کیو نکہ مساجد میں پانی نہیں ہوتا پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریض بوجہ عدم دستیابی بجلی کسی قسم کا ٹیسٹ نہیں کروا سکتے حکومت وقت دعویٰ کیا کرتی تھی کہ 2018میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت کی باتوں پر یقین کرنا ایک شہری کے بس کا روگ نہیں ہے انڈیا پاکستان کا بد ترین دشمن ہے اور اس کو قیامت تک ہم اسے اپنا دشمن ہی تصور کریں گے لیکن یہ حقیقت مبنی پر حقیقت ہے کہ محکمہ آئیسکو نے آجکل بد ترین دشمنی کا عملی مظاہرہ کیا ہے حکومت پاکستان کے پاس اگر تھوڑا سا بھی وقت ہے تو غریب بیچارے شہریوں پر رحم کرتے ہو ئے بجلی کی مسلسل دستیابی کے متعلق عملی اقدامات اٹھائیں ۔

The post بد ترین لو ڈ شیڈنگ لوگ زہنی مریض بن گئے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles