جہلم(عبدالغفور بٹ)ڈاکٹر شہرزانہ امتیاز ایک رحمدل اور غریب پرور ڈاکٹر ہیں ایسی ڈاکٹر ہماری زندگی میں دیکھنے میں نہیں آئی ان خیالات کا اظہار سروے کے دوران شہر کے مختلف محلوں کی خواتین نے کیا انہوں نے کہا کہ جب ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بطور چیف گائناکالوجسٹ تھیں تو ہمیں کبھی کو ئی پریشانی نہیں ہوتی تھی اور ہم اپنے علاج سے مطمعن تھیں اب جبکہ وہ ریٹائر ہو چکی ہیں اب وہ اپنے ذاتی فاطمہ ہسپتال میں بھی اسی طرح مخصوص مسکراہٹ سے ملتی ہیں اب ہماری بچیاں شادی شدہ ہو گئی ہیں ان کا بھی اعتماد ہماری جانی پہچانی ڈاکٹر پر اور بھی پختہ ہو گیا ہے ایک سابقہ مریضہ نے بتایا کہ مجھے ڈاکٹر وں نے راولپنڈی ریفر کر دیا تھا لیکن میر ا خون اتنا کم رہ گیا تھا کہ رسک تھا کہ راستہ میں میرا کام ہی نہ ہو جائے ،میری اس تشویش ناک صورت حال کو دیکھتے ہوئے کسی نے بھی حامی نہیں بھری مگر بھلا ہو ڈاکٹر صاحبہ کا کہ انہوں نے نہ صرف مجھے داخل کیا بلکہ مجھے نئی زندگی دیتے ہوئے میرے دل میں ہمیشہ کے لئے اپنامقا م بنا لیا۔ایک سابقہ مریضہ نے بتایاڈاکٹر صاحبہ کے ہم پر بہت بڑے احسان ہیں ،جب بھی ہم نے ان سے رابط کیا ہمیشہ انہوں نے ہمارے حوصلے بڑھائے اور ہم کو تسلی دی اور جتنے بھی بچے پیدا ہوئے الحمداللہ صحت مند اور توانا ہیں۔ایک مریضہ جس کا تعلق دھنیالہ کے قریبی گاؤں سے ہے نے بتایا کہ بھلا ہو چوہدری مشتاق حسین برگٹ کاجنہوں نے دھنیالہ میں میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال بنایا اور اس کی خواتین انچارج سابقہ چیف گائناکالوجسٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیازکو تعینات کیا ،انہوں نے آتے ہی ہمیں گرویدہ بنالیا اور گزشتہ آٹھ سال سے مسلسل ہرہفتے بروز منگل وار دھنیالہ ہسپتال میں 200سے 300تک خواتین کو اپنے سٹاف کے ہمراہ نہ صرف چیک کرتی ہیں بلکہ ضروری ادویات بھی موقع پر فری دی جاتی ہیں جس سے ہمیں نہ صرف شہر آنے جانے کی ذحمت سے نجات مل گئی ہے بلکہ ہماری مریضہ خواتین بھی گھر بیٹھے مہنگی سے مہنگی دوائیوں سے مستفید ہو رہی ہیں۔ایک سابقہ مریضہ نے بتایا کہ ڈاکٹرشہزانہ امتیاز جہلم ضلع کی واحد ڈاکٹر ہیں جن کو مختلف ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کی طرف سے سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز سے نواز ا گیا ،دھنیالہ میں قائم میاں محمد بخش ٹرسٹ ہسپتال میں 5جون 2016کو سلانہ محفل میلاد کے موقع پر انتظامیہ نے ڈاکٹر شہرانہ کی بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے ،گائنی وارڈ کا نام ان کے نام سے موسوم کر دیا گیا جو قیا مت تک ان کی بہترین کارکردگی کا گواہ رہے گا،اوراس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اسی سال اسلام آباد کنونشن ہال میں بہترین رورل لیڈی ڈاکٹر ایوارڈ گولڈ میڈل سے نواز ،جس کو محترمہ آصفہ زرداری دست مبارک سے دیا گیا اس کے علاوہ بھی محترمہ نگہت میر صاحبہ ایم این اے کے ساتھ مل ایک این جی او فاطمہ جناح ویلفیر سوسائٹی کو پندرہ سال سے زیادہ عرصہ تک فری کیمپ کی سہولیات فراہم کرتی رہیں ،حال ہی میں المرکز میں گائنی فری کیمپ محترمہ ڈاکٹر گلشن حقیق کے ساتھ مل کر منعقد کرتی رہیں۔آخر میں خواتین کے گروپ نے مشترکہ طور پر کہا کہ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ہمارے لئے فرشتہ صفت ڈاکٹر ہیں جب ضرور ت پڑی انہوں نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا اور ہماری توقعات سے بڑھ کر ہمارا علاج کیا۔
The post ڈاکٹر شہرزانہ امتیاز ایک رحمدل اور غریب پرور ڈاکٹر ہیں،خواتین appeared first on جہلم جیو.