Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چو ہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا ،جنرل سیکر ٹر ی چو ہدری سکندر حیات کی ڈی پی او جہلم اور ڈی سی او جہلم سے ملا قاتیں

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چو ہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا ،جنرل سیکر ٹر ی چو ہدری سکندر حیات کی ڈی پی او جہلم اور ڈی سی او جہلم سے ملا قاتیں ،ضلع جہلم کے امن اور حالیہ طویل لو ڈ شیڈ نگ پر گفتگو ۔ضلع جہلم ایک پر امن ضلع ہے یہا ں کے با شند ے بہت اچھے ہیں ہم سب نے مل کر اس کے امن کو بحال رکھنا ہے اس کے لیے جہلم کے ہر شہری کو اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا ۔کیو نکہ امن کا قیام بہت ضروری ہے سب سے پہلے ہم سب پاکستا نی ہیں اس ملک کی ترقی کے لیے کام کر نا ہے آپ کے تعاون کی ضرور ت ہے تمام اسٹیک ہو لڈر مل جل کر کام کر یں میرے دروازے آپ سب کے لیے کھلے ہیں ان خیالا ت کا اظہار ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر جہلم حسن اسد علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چو ہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا ،جنرل سیکر ٹر ی چو ہدری سکندر حیات پر مشتمل وفد سے اپنے آفس میں ملا قات کرتے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چو ہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا نے کہا کہ آپ کو جہلم تعینا تی پر خو ش آمد ید کہتے ہیں ،قیام امن کے لیے آپ کے شا نہ بشا نہ چلیں گے ہم بھی اس ضلع کے امن کے خوا ہا ں ہیں ۔اللہ تعالی ٰ ہم سب کو حفظ و امان میں رکھے یہ ملک ترقی کر ے اور پھلے پھو لے ۔اس مو قع پر پی ٹی آئی کے کو نسلرز ،ضلعی عہدیدار اور کا رکنان کثیر تعداد میں مو جود تھے ۔ پاکستان تحریک انصاف جہلم کے ضلعی صدر چو ہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا نے ،جنرل سیکر ٹری چو ہدری سکندر حیات پر مشتمل وفد نے ڈی سی او جہلم اقبال حسین سے ملا قات کی اور غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈ نگ پر شدید احتجا ج کیا اور کہا کہ ہمیں اس ضلع کا امن بہت عزیز ہے ۔غیر اعلا نیہ طویل لو ڈ شیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج ہیں ہم عوامی نما ئندے ہیں اور پارٹی کے ضلعی نمائندے ہیں سب سے پہلے آپ کے پاس آنا ضروری تھا آپ ضلع کے انچا رج ہیں پھر ہم اپنا لا ئحہ عمل بتا ئیں گے ۔ڈی سی او جہلم اقبال حسین نے کہا کہ لو ڈ شیڈنگ واقعی بڑھ گئی ہے ہر شہری اس سے متاثر ہے ہم نے ایس ای واپڈا کو لکھا ہے اب ہم آئیسکو چیف کو لکھیں گے وہ اس مسئلے کا حل نکا لیں اور شیڈ ول کے مطا بق لو ڈ شیڈ نگ کر یں ۔بہت جلد اس پرمسئلے پر قابو پا نے کی یقین دہا نی کروائی گئی ۔چو ہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا نے کہا کہ ہم بھی اس ضلع کی ترقی کے لیے تگ و دو میں مصروف ہیں آپ ہمیں امن کمیٹی اور دیگر مشاورتی اجلا سو ں میں شامل رکھیں جس پر ڈی سی او جہلم نے کہا کہ آپ اپنے 2نمائندو ں کے نام دیں ان کو اس میں شامل کیا جا ئے گا ۔

The post پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چو ہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا ،جنرل سیکر ٹر ی چو ہدری سکندر حیات کی ڈی پی او جہلم اور ڈی سی او جہلم سے ملا قاتیں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles