پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )ڈی ایس پی راجہ عظمت حیات کی ایس پی کے عہدے پر ترقی تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لیگل راولپنڈی راجہ عظمت حیات کی ایس پی کے عہدے پر ترقی ہوگئی راجہ عظمت حیات کا تعلق پنڈدادنخان شہر سے ہے انہوں نے پنڈدادنخان بار سے وکالت سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا وہ علاقے کے مشہور وکیل رہے 1990 میں بطور لیگل انسپکٹر بھرتی ہوئے موٹر وے پولیس میں بھی خدمات سرانجام دی بہترین کارکردگی کی بنا پر 2010 میں ڈی ایس پی لیگل کے عہدے پر ترقی پائی ڈسٹرکٹ راولپنڈی میں خدمات سرانجام دیتے رہے محکمے میں بہترین اور اعلیٰ خدمات سرانجام دیں اور متعدد انعامات بھی حاصل کئے ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر گزشتہ روز ڈی ایس پی اے عہدے سے ایس پی کے عہدے سے ترقی پاگئے ان کے ایس پی بننے پر بار ایسوسی ایشن پنڈدادنخان،مرکزی انجمن تاجران،انجمن رفاہ عامہ،حلقہ فکرباراں اور اہل اہلیان شہر نے ان کو مبارکباد دی ہے ۔
The post ڈی ایس پی راجہ عظمت حیات کی ایس پی کے عہدے پر ترقی appeared first on جہلم جیو.