پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )بھارت اور مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہیں باحیثیت پاکستانی ہم سب ایک ہیں اور بھارت سے مقابلہ کرنے کی جرات بھی رکھتے ہیں اور ہمت بھی ہماری امن کی خواہش کو کمزوری سمجھنے والے بہت بڑی غلط فہمی میں ہیں پوری پاکستانی قوم اور فوج جذبہ جہاد سے سرشار ہیں اور دشمن کو ناکوں چنے چبانے کی پوزیشن میں ہے یہ بات مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب مہدی نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارے اندر جذبہ ایمانی کے آگے دنیا کی کوئی طاقت کھڑی نہیں ہوسکتی بھارت اور مودی سرکار بہت بڑی غلط فہمی میں ہیں پاکستان ایک ایک ایٹمی طاقت ہے اور پاکستان کی ایٹمی طاقت اور میزائل ٹیکنالوجی بھارت سے کئی آگے ہے جنگ کوئی کھیل تماشا نہیں آج کل جنگ گولیوں اور بندوقوں کی نہیں بلکہ جدید ٹیکنالوجی کی جنگ ہے اور اگر خدا نخواستہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھارت دنیا کے نقشے سے ہی غائب ہوجائے گا بھارت کے عوام کو سوچنا چاہیے کہ ایک جنونی اور دہشتگرد وزیر اعظم مودی بھارتی قوم کو تباہی اور بربادی کی طرف لے جارہا ہے بھارتی قوم کو خود اپنا اچھا اور برا سوچنا ہوگا مسلمان پرامن قوم ضرور ہیں اور اسلام بھی ہمیں امن کا درس دیتا ہے لیکن ہماری امن کی پالیسی کو کمزرو سمجھنے والے بہت بڑی غلط فہمی کا شکار ہیں حکومت،فوج اور پوری قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد ہے ۔
The post بھارت اور مودی سرکار کسی غلط فہمی میں نہ رہیں باحیثیت پاکستانی ہم سب ایک ہیں،راجہ مطلوب مہدی appeared first on جہلم جیو.