جہلم(عبدالغفور بٹ) انڈیا والوں نے ہمارے وزیراعظم کے بارے میں کچھ سوچنے سے پہلے اپنا تو جائزہ لے کہ تمہارے ساتھ کیا ہوا، پٹھان کوٹ ،اُڑی سیکٹر کے اندر، حالیہ مجاہدین کی کاروائی میں بھارت کے 17نہیں بلکہ 170فوجی مردار ہوئے،ان خیالات کااظہار جماعۃ الدعوۃنئے امیر ابو قتیبہ جرار(طلعت سعید ) نے جہلم پریس کلب کے معزز ممبران سے تعارفی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کے اندر جہان پر مسلمانوں کی مدد کرتے ہیں وہی پر ہندؤں کی بھی مدد کرتے ہے جو ہندو پانی کو تر س رہے ہیں خوارک کے متمنی ہیں یاان کے پاس ادویات نہیں ہے جماعۃ الدعوۃفلاحی انسانی فاؤنڈیشن ہندوں کی مدد کرتی ہے انسانیت کی بنیاد پر،یہ نہیں کہ فقط اسلام کی بنیاد پر کام کرتے ہیں ،ہماری بنیاد انسانیت ہے ،اس انسانیت کی بنیاد پر ہم نے کام شروع کیا،،1998کے اندر میں پہلے بھی یہاں پر آیا تھا اور تین سال میں نے بطور ضلعی امیرجماعۃ الدعوۃ گزارے تھے ،اس کے بعد مختلف ضلع میں ذمہ داری رہی ،اور حال ہی میں مرکزی لیول پر یعنی پورے پاکستان جو ہماری پروگرام کرنے والی مرکزی ٹیم ہے ان میں شمار تھا وہاں سے میرے محترم نے مجھے ضلع کی اہمیت کے پیش نظر دوبار بھیجا مجھے جہلم کے لوگوں سے جتنی محبت ملی ہے وہ میں بھلا نہیں سکتا ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں اللہ کے دین کاقائم کرنا ہے اگر اللہ تعالیٰ راضی ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی لیکن اگر اللہ تعالیٰ کی ذات ناراض ہیں تو ہماری دنیا اور آخرت دونوں خراب ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں دین اسلام کی سربلندی کے لیئے کام کرنا ہوگا ،اس موقع پر نئے امیر طلعت سعید نے کہا کہ اسوقت ملک کے جو حالات ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں بھارت جو عزائم ملک پاکستان کے لیئے رکھتا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ۔لیکن اللہ کے نبی ﷺ کی احادیث مبارکہ کے مطابق اب غزوہ ہند برپا ہو چکا ہے اور اب ہندوستا ن کے ٹکڑے ٹکڑے ہو نگے یہ احادیث ﷺ سے ثابت ہے اور اسکے بعد عیسیٰ ؑ آئیں گے اور دجال کے خلاف جہاد ہوگا اور وہ قافلے یہاں سے بھی روانہ ہو نگے،انہوں نے کہا حالیہ مجاہدین کی کاروائی میں بھارت کے 17نہیں بلکہ 170فوجی مردار ہوئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر حال میں اپنے آپ کو متحد رکھنا ہو گا ،اس موقع پر عبدالغفار منصور (سابقہ امیر جہلم ) نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا اور اسی حوالے سے تمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکے ساتھ تعاون کیا ،
The post پٹھان کوٹ ،اُڑی سیکٹر کے اندر، حالیہ مجاہدین کی کاروائی میں بھارت کے 170فوجی مردار ہوئے،امیر طلعت سعید appeared first on جہلم جیو.