Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مصوری اظہار کا خوبصورت ذریعہ ہے اور آج کے نوجوانوں کو اس کی اشد ضرورت ہے،عارف اللہ خان

$
0
0
مری(عثمان علی سے)مصوری اظہار کا خوبصورت ذریعہ ہے اور آج کے نوجوانوں کو اس کی اشد ضرورت ہے اس ضمن میں مری آرٹس کونسل کلیدی کردار ادا کر رہی ہے اورآج کی تقریب میں طالبات کی اکثریت سے یہ ظاہر کرتی ہے کہ بچیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور وہ تمام زندگی کے تمام شعبوں میں احسن طریقے سے کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی عارف اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر مری نے تقریبات نیشنل ایکشن پلان کے تحت مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ تقریب نوجوان آرٹسٹوں کے مابین مقابلہ مصوری کے اختتام پر مقابلہ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے آرٹسٹوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیامقابلہ میں اول پوزیشن ملٹری کالج کے تمیم احمد ، دوئم پوزیشن صبا شاہ سینٹ ڈینیز ہائی سکول مری، سوئم پوزیشن ماہین ناصر ایف جی پبلک سکول مری اور خصوصی انعام گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چارہان کی حلیمہ بی بی نے حاصل کیا، مقابلہ میں شریک دیگر آرٹسٹوں کو بھی انعامات دیئے گئے اور ممتاز صحافی عثمان علی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند دی گئی، ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے اپنے ابتدائی کلمات میں آرٹس کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور اس بات پر زور دیا کہ ایسی تقاریب منعقد کرنے کا مقصد نوجوانوں کے لئے ایسے مواقع پیدا کرنا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اچھے طریقے سے اجاگر کرسکیں اور آج کی تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے،تقریب مین طلباء، اساتذہ ، معززین شہر، میڈیا اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر مری آرٹس کونسل کو مبارکباد دی۔

The post مصوری اظہار کا خوبصورت ذریعہ ہے اور آج کے نوجوانوں کو اس کی اشد ضرورت ہے،عارف اللہ خان appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles