مری(عثمان علی سے)بنک آف پنجاب مال روڈ مری کی برانچ ختم کرنے کا فیصلہ بارہ ہزار سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرکو بہارہ کہو بنک برانچ سے رجود کرنے کی سفارش کردی اس فیصلے کے بعد ہزاروں اکاؤنٹ ہولڈروں نے دیگر بنک برانچوں کا رخ کرلیا مری کی اس بنک آف پنجاب کی برانچ نیشنل بنک کے بعد دوسری بڑی بنک برانچ ہے جس کے پا س 12 ہزا ر سے زائد اکاؤنٹ ہولڈر ہیں بنک کی اس برانچ کو بند کئے جانے سے لارنس کالج مری،گرلز کالج مری ،بوائز کالج مری ،ووکیشنل ٹیکنیکل سکول مری ،گرلز ڈگری کالج مری،184 کے قریب تحصیل بھر کے تعلیمی اداروں کے اکاؤنٹ بھی ختم ہونے کا اندیشہ ہے اسکے علاوہ محکمہ ہیلتھ ،تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری،پی ایچ اے ،آرڈبلیو ایم سی ،پنجاب ہاؤس ،گورنر ہاؤس،مری امپروومنٹ ٹرسٹ ،ٹی ایم اے مری ،جوائنت واٹر بورڈ ،ییلوکیپ سکیم کے 500 سے زائد اکاؤنٹ بھی اس فیصلے کے باعث متاثر ہونگے جبکہ بزرگ پنشنروں اور ملازمین کو بھی تنخواہوں اور پنشن کی وصولی کیلئے مری سے بہارہ کہو جانے پڑیگاجو ان کے ساتھ زیادتی ہے، اس بنک برانچ کی طویل تاریخ ہے اور حکومت پنجاب کے اکثر محکموں کے اکاؤنٹ اسی برانچ میں ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں تاجروں ،ہوٹل انڈسٹری سے وابسطہ افراد اور پی سی بھوربن کے اکاؤنٹ کو بھی اس فیصلے کے بعد یہاں سے ختم کردیا جائیگاچونکہ بہارہ کہو برانچ مری سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس برانچ میں تحصیل مری کا کوئی بھی اکاؤنٹ ٹرانسفر کرانا کسی کیلئے بی اتنا آسان نہیں ہے اس لئے تمام محکموں اور اور دیگر ہزاروں اکاؤنٹ ہولڈروں نے وزیر خزانہ پنجاب ،اور چےئرمین بنک آف پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے اور مری مال روڈ کی بنک برانچ کو ختم نہ کیا جائے تاکہ بڑے نقصان سے بچا جاسکے ۔
The post بنک آف پنجاب مال روڈ مری کی برانچ ختم کرنے کا فیصلہ appeared first on جہلم جیو.