مری(عثمان علی سے)سہربگلہ تا گھوٹی روڈ کی شاندار تکمیل کے باوجود ٹرانسپورٹروں کی طرف سے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے گھوئی بیرگراں سے سہر بگلہ تک چار سے پانچ کلو میٹر سفر پر فی سواری 50 روپے وصول کئے جارہے ہیں جبکہ سہربگلہ سے راولپنڈی کا کرایہ فی سواری 90 روپے ہے اور چارجنگ کئے جانے سے غریب اور کم آمدن افراد کی چیخیں نکل گئی ہیں جب رود کی حالت ناگفتہ بہہ تھی اور گاڑیوں کا اس شاہراہ پر چلنا بھی ناممکن تھا اس وقت کرایہ انتہائی معقول تھا لیکن نو تعمیر سڑک پر مسافروں کو انکی مجبوری کا ناجائز فائدے اٹھا تے ہوئے زائد کرایہ وصول کرنا ظلم ہے عوامی حلقوں نے اس سلسلے میں ڈی ایس پی ٹریفک سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔
The post گھوئی بیرگراں سے سہر بگلہ تک چار سے پانچ کلو میٹر سفر پر فی سواری 50 روپے وصول appeared first on جہلم جیو.