Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ذوالفقاراحمد گھمن نے گورنمنٹ کمیونٹی گرلز مارڈل سکول باغاں والہ ، پنڈ دانخان کا اچانک دورہ کیا

$
0
0
جہلم(جہلم جیو)ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے گورنمنٹ کمیونٹی گرلز مارڈل سکول باغاں والہ ، پنڈ دانخان کا اچانک دورہ کیا ۔ انہوں نے تمام کلاسوں کا معائنہ کیا اور طالبات کی خاضری بھی چیک کی۔ ڈی سی او ذوالفقاراحمد گھمن نے طالبات کو پڑھایا اور ان سے نصابی سوالات بھی پوچھے۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری برائے امور پارلیمان و قانون چوہدری نذر حسین گوندل، اسسٹنٹ کمشنر پنڈدانخان چوہدری محمد اشرف گجر اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ دوراز کے علاقوں میں معیاری تعلیم کی فراہمی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ قو م کا مستقبل پڑھی لکھی نوجوان نسل سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اساتذہ قومی خدمت کے جذبہ سے طالبعلموں کو علم کے زیور سے آراستہ کریں اور اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں غفلت نہ برتیں۔ڈی سی او ذوالفقاراحمد گھمن نے سکول کی انتظامیہ سے مسائل بھی سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سمیت ملک کو درپیش تمام مسائل کی بنیادی وجہ جہالت ہے اور علم کے نور ہی سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

 

The post ذوالفقاراحمد گھمن نے گورنمنٹ کمیونٹی گرلز مارڈل سکول باغاں والہ ، پنڈ دانخان کا اچانک دورہ کیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles