Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اساتذہ نے انصاف کے حصول کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا

$
0
0
جہلم(عبدالغفوربٹ)پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام ضلع جہلم کے اساتذہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہواجس میں پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم،پنجاب ٹیچرز یونین جہلم ،ایس ای ایس جہلم اور کمپیوٹر ٹیچرز ایسوسی ایشن جہلم کے رہنماؤں اور اساتذہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی،اجلاس میں ڈی سی اوجہلم اور ای ڈی او ایجوکیشن جہلم کے ان اقدامات کی پرزور مذمت کی گئی جن سے اساتذہ کا وقار مجروح ہورہا ہے ،خصوصاً نہم جماعت کے نتائج کی بنیاد پر اساتذہ کو ایک تو محکمہ تعلیم پنجاب کے اعلیٰ افسران کے احکامات کو پس پشت ڈال کر سزائیں دی گئیں اور دوسرا ان کی سابقہ کارکردگی کو بھی نہیں دیکھا گیا۔بعض اساتذہ کے سابقہ نتائج شاندار تھے مگر ایک نتیجہ خراب آنے پر ان کی تنخواہوں سے سالانہ ترقی کاٹ لی گئی اور انہیں جبری ریٹائر کر کے ان کے کنٹریکٹ کینسل کر دیئے گئے،جس کی وجہ سے اساتذہ میں سخت بے چینی اور مایوسی پھیل رہی ہے اور وہ بچوں کی تدریس پر توجہ دینے کی بجائے اپنے مستقبل کی فکر میں پڑ گئے ہیں اس سلسلے میں تحریری صورت میں بھی اور بالمشافہ ملاقات میں بھی ڈی سی اوجہلم سے سزائیں ختم کرنے کی درخواست کی گئی مگر وہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں جس کی وجہ سے جہلم کی اساتذہ تنظیموں اور متاثرہ اساتذہ نے انصاف کے حصول کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔آمدہ سوموار سے کیس کی تیاری شروع کر دی جائے گی۔7نومبر بروز ہفتہ پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن جہلم کے زیر اہتمام تمام تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں کیس سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے گی۔

 

The post اساتذہ نے انصاف کے حصول کیلئے عدالت جانے کا فیصلہ کر لیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles