جہلم(جہلم جیو)بیلوں کی اکھاڑہ میں دوڑ لگانے کے سالانہ مقابلوں کیلئے نمبر اٹھانے کی تقریب کنواں چوہدری جاوید محمود آف لوٹہ موضع لوٹہ ، جہلم میں منعقد ہوئی جس میں اے ڈی سی جہلم عمران رضا عباسی اور شہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ سالانہ اکھاڑہ بیل کنواں ’’ٹومبی‘‘ کے مقابلے 8 نومبر کو منعقدہونگے۔تقریب کے شراکاء کو اکھاڑہ میں بیلوں کی دوڑ دیکھائی گئی اور پرتکلف روائتی کھانوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ 8 نومبر کو اکھاڑہ بیل کنواں ’’ٹومبی‘‘ کے مقابلوں میں پہلی دس پوزیشنیں حاصل کرنے والے بیلوں کے مالکان کو پانچ لاکھ روپے کے نقد انعامات دئے جائیں گے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک لاکھ ، پچس ہزار روپے ، دوسری پوزیشن والے کو ایک لاکھ بیس ہزار روپے، اور تیسری پوزیشن حاصل کرنیوالے کو ایک لاکھ اور پندرہ ہزار روپے انعام دئے جائیں گے۔ سالانہ اکھاڑہ بیل کنواں ’’ٹومبی‘‘ کے مقابلوں میں تین سال مسلسل پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو پانچ لاکھ، پچاس ہزار روپے نقد، ایک عمرہ کا ٹکٹ، دوعدد 125سی سی ہنڈاموٹر سائیکل، دو گھوڑے اور ایک عدد بھینس انعام میں دی جائیگی۔ جبکہ لگا تار دو بار پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو ایک عدد گھوڑا اور ایک سائیکل بھی انعام میں دی جائیگی۔
The post بیلوں کی اکھاڑہ میں دوڑ لگانے کے سالانہ مقابلوں کیلئے نمبر اٹھانے کی تقریب appeared first on جہلم جیو.