ملک وال(نامہ نگار)ٹی ایم اے انتظامیہ کی طرف سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے 3 سینٹری ورکرزکو نوکری سے فارغ کرنے پر سینٹری ورکر ز نے شہر کی صفائی کا کام بند کر کے مکمل ہڑتال کو جاری رکھا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ٹی ایم اے انتظامیہ نے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے 3 سینٹری ورکرز کو نوکری سے فارغ کر دیا تھا جس پر تمام سینٹری ورکرز نے احتجاج کرتے ہوئے شہر کی صفائی کا کام بند رکھتے ہوئے مکمل ہڑتال کی اور فارغ کئے گئے ورکرز کی بحالی تک کی گئی ہڑتال کو جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز کسی بھی سینٹری ورکرنے گھروں،دفاتراور سرکاری عمارات سمیت کسی بھی جگہ پر صفائی کا کام نہیں کیا ہے ۔جس سے صفائی کی صورتحال مخدوش ہوتی نظر آرہی ہے ۔
The post ٹی ایم اے انتظامیہ کی طرف سے 3 سینٹری ورکرزکو نوکری سے فارغ کرنے پر سینٹری ورکر ز کی مکمل ہڑتال appeared first on جہلم جیو.