Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رائیو نڈ میں 30ستمبر کو ہونے والے دھر نے کو کا میا ب بنا نے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے پی ٹی آئی کے لیڈران کا جلسہ

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)30ستمبر رائیو نڈ دھر نے کو کا میا ب بنا نے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے پی ٹی آئی کے لیڈران اور کارکنو ں نے مقامی میرج ہال میں جلسے کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت مشیر چیئر مین پاکستان تحریک انصا ف پیر انیس حیدر شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ جلالپور شریف نے کی جبکہ مہمان خصو صی صدر شمالی پنجاب پی ٹی آئی راجہ عامر کیا نی اور جنرل سیکر ٹری عطا اللہ خان شادی خیل تھے ،جلسہ میں نعمان حید ر شاہ پی آر او ،ضلعی صدر تحریک انصاف ضلع جہلم چو ہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا ،چوہدری ثقلین سابق ایم پی اے ،راحیلہ مہدی ایم پی اے اور چوہدری اختر آف پھلا ئیا ں کے علاوہ کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پر وگرام کا با قا عدہ آغاز حا فظ راحیل احمد نے تلاوت قر آن پا ک سے کیا ۔پی ٹی آئی ضلع جہلم کے جنرل سیکر ٹری چوہدری سکندر حیات آف پھلا ئیا ں نے اپنے خطا ب میں تمام معزز مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا ۔ضلعی صدرپی ٹی آئی جہلم چو ہدری زاہد اختر آف رانجھامیرانے کہا کہ 30ستمبر کو رائیو نڈ میں دما دم دم مست قلندر ہو گا اور حکومت کا بو ریا بستر گول کرنے کا وقت آگیا ہے ۔جو لو گ ہمیں تنقید کا نشا نہ بناتے ہیں یا ہمیں گا لیا ں دیتے ہیں ہم انھیں کہیں گے کہ بے شک ہمیں گا لیا ں دیں لیکن ہما رے قائد عمر ان خان کی سوچ رکھنے والے ہمارے ساتھی ہیں ہم ان کو منا نے با ر با ر ان کے گھر با ر بار جا ئیں گے ۔اس مو قع پرایم پی اے راحیلہ مہدی نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ہم الیکشن ہارے نہیں ہیں بلکہ کا میاب ہو ئے ہیں یہ سر کاری کا میا بی انشاء اللہ2018ء میں نا کامی میں تبدیل کر دیں گے ۔چو ہدری زاہد اختر کی صدارت میں ہم متحد ہیں اور ان کی قیادت میں رائیو نڈ جا ئیں گے ۔راحیلہ مہدی نے کہا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ اس کر پٹ نظام کو ختم کر نے کے لیے ہم اپنے قائد کی آواز پر انشاء اللہ لا ہور پہنچیں گے۔را جہ عامر کیا نی صدر شمالی پنجاب۔جنرل سیکر ٹری عطااللہ شادی خیل ، پیر سید انیس حیدر شاہ سیاسی مشیر برائے شمالی پنجاب نے اپنے خطا ب میں پی ٹی آئی کی یو تھ ونگ اور دیگر کا رکنان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہما رے قائد عمران خان کی سوچ ملک ترقی سوچ ہے جبکہ اب اقتدار والے ترقی کر رہے ہیں اور بینک بیلنس میں اضا فہ کیے جا رہے ہیں انشاء اللہ کرپشن کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ۔انھو ں نے کہا کہ عوام کے اصل وارث عمران خان ہیں اور عمران خان ہی اس ملک کو کر پشن سے پاک کر سکتے ہیں ۔ہم کسی بھی ڈنڈا بردار فورس سے ڈرنے والے نہیں ہم اللہ سے ڈرتے ہیں اور اللہ کی مدد سے انشاء اللہ رائیو نڈ جا ئیں گے اور بتا ئیں گے کہ اس دھر نے میں کیا ہو نے والا ہے ۔عمر ان خا ن کے جا نثا رو ں کا ٹھا ٹھیں ما رتا ہوا سمندر روکنا کسی کے بس کی با ت نہیں ۔یہ چوری کھا نے والے اقتدار کے مجنو ں بہت جلد بھا گتے ہو ئے نظر آئیں گے ۔اس مو قع پر پیر انیس حیدر ،عطا ء اللہ شادی خیل ،چوہدری ثقلین اور دیگرنے اپنے خطا ب میں کا میا ب جلسہ پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیااور عمران خان کا پیغام پہنچایا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے 30ستمبر رائیو نڈ کے دھر نے اور احتجا ج کو کا میاب بنا ئیں اور ملک کو کھو کھلا ہو نے سے بچا ئیں اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے دھمکیو ں کی شدید مذمت کی گئی۔

The post رائیو نڈ میں 30ستمبر کو ہونے والے دھر نے کو کا میا ب بنا نے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے پی ٹی آئی کے لیڈران کا جلسہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles