Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ملک سکندر حیات کا محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،سید افتخار کاظمی)محرم الحرام کے سلسلہ میں ڈی پی او کے ہمراہ تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او اور سیکیورٹی افسران نے جہلم کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا ،تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کی آمد ہے اس سلسلہ میں پورے ملک کی طرح ضلع جہلم میں بھی محرم الحرام میں امن وامان قائم رکھنے کیلئے ڈی پی اوجہلم سمیت تھانہ سول لائن ،تھانہ سٹی ،سیکیورٹی برانچ کے افسران نے جہاں اپنے اپنے روٹس کا معائنہ کیا وہیں پر ڈی پی اوجہلم ملک سکندر حیات نے محرم الحرام میں مجالس عزا اور ان مقام کا جہاں سے جلوس برآمد ہوگا اور اس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ دوران جلوس کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو اور اس سلسلہ میں جلوسوں کے روٹس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو دور کرنے کیلئے معائنہ کیا ۔تاکہ ایام محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ساتھ امن وا مان سے منایا جائے،انہوں نے روٹس سے متعلقہ افسران سے کہا کہ قبل از محرم الحرام اور بالخصوص جلوس کے دنوں میں روٹس کے کسی بھی مقام پر کسی قسم کا ملوا اینٹیں ریت مٹی وغیرہ نہیں ہونی چاہیے اور اس کے ساتھ جلوس کے راستے میں جو عارضی کھوکھے یا شاپس قائم ہیں ان کو بھی محرم کے ایام میں کلیئر ہونا چاہیے۔

The post ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ملک سکندر حیات کا محرم الحرام کے سلسلہ میں جلوسوں کے روٹس کا معائنہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles