Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ٹی ایم اے کی طرف سے 3 سینٹری ورکرز کو نوکری سے برخاست کر نے پر سینٹری ورکرز کا احتجاج

$
0
0
ملک وال(نامہ نگار) ٹی ایم اے کی طرف سے 3 سینٹری ورکرز کو نوکری سے برخاست کر نے پر سینٹری ورکرز نے ٹی ایم اے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورمطالبات کی منظوری تک شہر کی صفائی کا کام بند کرکے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔45 سال سے ذائد عمر کے کسی ورکر کو بھرتی نہیں کر سکتے ٹی ایم او فیاض وڑائچ تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے کی طرف سے سینٹری ورکر شفیق مسیح،نذیر مسیح اوراشرف مسیح کو نوکری سے فارغ کرنے پر ٹی ایم اے کے سینٹری ورکرز نے ٹی ایم اے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کی منظوری تک شہر کی صفائی کا کام بند کرکے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔اس سلسلہ میں ٹی ایم او محمد فیاض وڑائچ نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدائت پر45 سال سے ذائد عمر کے کسی بھی ورکر کو بھرتی نہیں کرسکتے اور نہ ہی ڈیلی ویجز پر کام پر رکھ سکتے ہیں ۔

The post ٹی ایم اے کی طرف سے 3 سینٹری ورکرز کو نوکری سے برخاست کر نے پر سینٹری ورکرز کا احتجاج appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles