Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب کے تحت جہلم رائل لائنز کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تیسری ماہانہ میٹنگ

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب کے تحت جہلم رائل لائنز کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تیسری ماہانہ میٹنگ کا انعقاد،وائس ڈسٹرکٹ گورنر لائن میجر(ر)محمد انور مرزا کے آفس منعقد ہوئی،میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت لائن نوید طالب نے حاصل کی،قومی ترانہ لائن راشد بٹ نے لیڈ کیا ،سٹیج سیکرٹری کے فرائض کلب سیکرٹری لائن عبدالغفور بٹ نے ادا کیے،وائس ڈسٹرکٹ گورنر 305این 2میجر(ر)محمد انور مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو ملا کرو اس سے کہیں مسئلے حل ہوتے ہیں آپ سب مشاورت سے اور محنت سے میرا اور کلب کا بلکہ آپ سب کا نام روشن ہوتا ہے جہلم رائل لائنز کلب ڈسٹرکٹ کا سب سے بڑا کلب بڑے بڑے پروجیکٹ کرنے والا انشاء اللہ آئندہ بھی اسی طرح اس کلب کے پروجیکٹ دیکھنے کو ملیں گے ،کلب میں اچھے کام ہوں مجھے خوشی ہوتی ہے ،کہیں غلط ہوں تو مجھے تکلیف بھی ہوتی ہے اس موقع پر ریجن چیئرپرسن لائن مظہر اکرام ،زون چیئرپرسن لائن محمد اسحاق ڈار،کلب صدر لائن یاسر حسین،کلب سیکرٹری لائن عبدالغفور بٹ نے بھی خطاب کیا اور آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں ممبرز کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لائن حسن بٹ بورڈ آف ڈائریکٹرسپورٹس،لائن وقار حسین بورڈ آف ڈائریکٹرفوڈ فار اینگر،لائن منور حسین بورڈ آف ڈائریکٹر ایجوکیشن اور لٹریسی،لائن خرم اسماعیل ڈار بورڈ آف ڈائریکٹراصلاح ،لائن ملک سرفراز بورڈ آف ڈائریکٹرآئی ٹی اینڈ سوشل میڈیا ایڈوائزٹائز منٹ موجود تھے۔

The post انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف لائنز کلب کے تحت جہلم رائل لائنز کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تیسری ماہانہ میٹنگ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles