جہلم(عبدالغفور بٹ) سول ہسپتال جہلم کے چائلڈ سپیشلسٹ نے اخلاق کی تمام حدیں عبور کر دیں۔جہلم پریس کلب کے ممبر نے غیر ذمہ داری کا احساس دلایا تو ڈاکٹر آپے سے باہر ہو گیا ۔نجی ٹارچر سیل میں لے جا کر سیکورٹی گارڈ کے ذریعے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جہلم کی صحافی برادری ڈاکٹر کے خلاف سراپا احتجاج جہلم پریس کلب کی صحافی برادری آج ڈی سی او جہلم کے دفتر کے باہر دھرنا دیں گی، ڈاکٹر کے معطل اور ضلع بدر ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے ممبر خالق تنویر اپنی بیٹی کی عیادت کے لیے سول ہسپتال کے شعبہ بچگان کے صحن میں موجود تھے کہ ڈومیلی کے رہائشی نے بتایا کہ شعبہ بچگان میں نہ کوئی ڈاکٹر موجود ہے اور نہ ہی سٹاف نرس ہے اتنی دیر میں چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عدنان سیٹھی آگے جنہیں تمام صورتحال سے آگاہ کیا تو گفتگو سننے کے بعد ڈاکٹر سیخ پا ء ہو گیا اور مجھے ورغلا کر ٹی بی وارڈ سے ملحقہ پولیس چوکی میں جا کر ہسپتال کے سیکورٹی گارڈوں کے ذریعے تشدد کرایا اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دی اس دوران میری چیخ و پکار پر نا معلوم افراد نے پولیس چوکی کے اند ر داخل ہو کر میری ڈاکٹر اور سیکورٹی گارڈوں سے جان چھڑائی جس پر جہلم پریس کلب کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جہاں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ آج ڈی سی او دفتر کے باہر دھر نا دیا جائے گا اور پر امن احتجاج کر تے ہوئے ڈی سی او جہلم سے مطالبہ کیا جائے گا کہ پر امن ماحول کوخراب کرنے والے ڈاکٹر عدنان سیٹھی کو معطل کر کے انکوائری کروائی جائے زیادتی ثابت ہونے پر تمام ملازمین کے خلاف ضلع بدر سمیت سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔
The post سول ہسپتال جہلم کے چائلڈ سپیشلسٹ نے اخلاق کی تمام حدیں عبور کر دیں appeared first on جہلم جیو.