پوران(نمائدہ خصوصی) روز نامہ نقش دوام جہلم گزشتہ روز سینئر صحافی و کالم نویس ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے ایک تجزیہ بنام پوران یونین کونسل کے بلدیاتی انتخابات پر اپنا قلم استعمال کیا اور کہا یونین کونسل پوران ایک ایسی یونین کونسل ہے جسمیں 60 % سے5 5 70% ووٹ کاسٹ ہوگا۔اور پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (نواز شریف گروپ ) میں مقابل انیس اور بیس کا ہوگا۔اور کامیابی کے لئے سیاسی جماعتوں اور منشور کے ساتھ ساتھ خفیہ ووٹوں پر کامیابی کا دارومداد ہوگا۔ وقت نے ثابت کیا ہے کہ یونین کونسل پوران میں رزلٹ ویسا ہی نکلا جس کی توقع تھی، یہاں یہ امر قابل زکر ہے یونین کونسل پوران کا نواحی گاؤں پوران میں مکمل طور پر برتری پاکستان مسلم لیگ(ن) کے حصے میں آئی چیرمین وائس چیرمین کے علاوہ یونین کونسل پوران کے گاؤں پوران کی وارڈ نمبر تین عاصم رضا فتوال ، وارڈ نمر چا ر سے ملک عبدالرزاق اوروارڈ نمبر پانچ سے راجہ امجد محمود المال پاکستان مسلم لیگ( ن) کے ٹکٹ سے کامیاب ہو گئے ہیں،
The post یونین کونسل پوران میں رزلٹ ویسا ہی نکلا جس کی توقع تھی،ڈاکٹر تصور حسین appeared first on جہلم جیو.