جہلم(میاں محمد ساجد،محمد ریاض گوندل)پنجاب کے 31اضلاع کے مختلف ایڈمنسٹریٹر کے تقرر و تبادلے بیشتر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔ جہلم کے ایم ایس اور ڈی ایچ او بھی او ایس ڈی بننے والوں میں شامل ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری صحت پنجاب نے پنجاب بھر کے 31اضلاع کے مختلف ہسپتالوں میں تعینات ایڈمنسٹریٹر کے تقرر و تبادلے کر دیے گئے ہیں۔ بیشتر کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر شوکت اور ڈی ایچ اوڈاکٹر شاہد معروف کو بھی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر دینہ کے ڈاکٹر میاں مظہر حیات کو ایم ایس جہلم لگا دیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی ڈی ایچ اوڈاکٹر وسیم کو ڈی ایچ او لگا دیا گیا ہے۔
The post پنجاب کے 31اضلاع کے مختلف ایڈمنسٹریٹر کے تقرر و تبادلے بیشتر کو او ایس ڈی بنا دیا گیا appeared first on جہلم جیو.