Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

یو سی مونن کنتریلہ کے عوام جھوٹے وعدے کرنے والے سے محتاط رہیں،چوہدری وسیم سرور

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)یو سی مونن کنتریلہ کے عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں سے محتاط رہے اس سے قبل بھی کئی بار ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا یہی وجہ ہے کہ ہمارے بنیادی مسائل ابھی تک جوں کے توں پڑے ہیں ان خیالات کااظہار چوہدری وسیم سرور آف کنتریلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے پینل کی حمایت کرنے والے چند عناصر جو کنتریلہ میں اب پھر متحرک ہو گئے ہیں کہ وہ واپڈا کے پول لگوائیں گے گلیاں بنوائیں گے اور راستے چھوڑیں گے حالانکہ یہ صرف اور صرف عوام کو جھانسہ دے رہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں یہی لوگ راستے روکنے والے ہیں یہی ہمارے برساتی نالے کا پل رکوانے والے ہیں جس کی گرانٹ جادہ میں لگا دی اس کے اخلاقی مجرم یہی لوگ ہیں لہذا اہلیان کنتریلہ کو ان کے مکروہ چہروں کی پہچان کرنا ہوگی اور ان کے دھوکہ میں آنے کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دینا ہوگا کہ جن کا کردار شفاف ہے اور آج تک ان پر کرپشن کا کوئی دھبہ تک نہیں یقینی شکست کو دیکھتے ہوئے مخصوص نشستوں پر کنتریلہ سے تین اور دیگر دیہاتوں سے درجن بھر کے قریب لوگوں سے جھوٹا وعدہ کیے ہوئے ہیں اس سے ان کی بوکھلاہٹ کھل کر سامنے آگئی ہے کیونکہ اتنی تو مخصو ص نشستیں نہیں جتنے امیدوار وں کا اعلان کر دیا، انہوں نے مزید کہا کہ 19نومبر کو پی ٹی آئی کے امیدوار کو ووٹ دے کر ان دھوکہ بازوں کو ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کریں۔

 

The post یو سی مونن کنتریلہ کے عوام جھوٹے وعدے کرنے والے سے محتاط رہیں،چوہدری وسیم سرور appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles