جہلم(عبدالغفور بٹ)تنظیم سازی کے سلسلے میں سٹی جہلم تحصیل جہلم میں مشاورتی اجلاس پی ٹی آئی کے سابق امیدواران ،کونسلرز،ورکرز کی بھرپور شرکت ہمارا ایجنڈا پارٹی کو ضلع بھر میں گلی محلوں قصبوں تک پہنچا کر مضبو ط بنا ناعمران خان کے ویژن نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرنا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر چوہدری زاہد اخترآف رانجھامیرا کا تنظیم سازی کے سلسلے میں سٹی جہلم تحصیل جہلم میں مشاورتی اجلاس میں عہدیداران وممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو مضبو ط بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا ہم نے تنقیدی سیاست پر کان نہیں دھرنے بلکہ ہمیں عملی سیاست کرنی ہوگی ہمارا ایجنڈا پارٹی کو ضلع بھر میں گلی محلوں قصبوں تک پہنچا کر مضبو ط بنا ناعمران خان کے ویژن نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرنا ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف جہلم کے صدر نے تنظیم سازی کے سلسلے میں مشاورتی اجلاسوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے گذشتہ روزمقامی میرج ہال میں تحصیل جہلم اور سٹی جہلم کے ورکرز اورسٹیک ہولڈر سے میٹنگز ہوئیں جس میں ایم پی اے راحیلہ مہدی ، چوہدری ثقلین سابق ایم پی اے ،چوہدری سکندر حیات آف پھلائیاں ،چوہدری ظفراقبال ، راجہ فیصل مہدی ۔چوہدری رضا اشرف کیپری،چوہدری خالد جاوید ،چوہدری ظفر اقبال آف چک دولت ،وسیم خان ،نوید علی ،حسن داود ،عدیل عارف ،ملک نثار،محمد سلیم بھٹی،راجہ شہباز ،حبیب الرحمن ،چوہدری ذوالفقار علی ،محمد امتیاز خان سابق امیدواران ،کونسلرز،ورکرز نے شرکت کی ،اس موقع پر کارکنان اور عہدیداران نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ،
The post چیئرمین عمران خان کے ویژن نئے پاکستان کے خواب کو پورا کرنا ہے،چوہدری زاہد اختر appeared first on جہلم جیو.