Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پائی خیل اورگردونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں

$
0
0
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں ۔سبزی اورفروٹس فروشوں نے آلو،پیاز،مرچ ٹماٹر،انگور،سیب اوردیگرفرٹس وسبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیاعوام پریشانی سے دوچار تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں مقامی انتطامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں غفلت کے باعث قیمتیں دن بدن نہایت تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔اس مہنگائی کے عالم میں غریب آدمی کاجینادشوارسے دشوارترہوتاجارہاہے ۔آٹا،گھی ،آلو،چینی اوردالوں کی قیمتوں میں دکانداروں نے ازخوداضافہ کررکھاہے ۔علاوہ ازیں مقامی انتطامیہ کی طرف سے نوٹس نہ لینے کے باعث سبزی فروشوں نے بھی آلو،پیاز،سبزمرچ ٹماٹر،فروٹس ودیگرسبزیوں میں اچانک بے تحاشہ اضافہ کردیاہے ۔غریب آدمی پہلے بھی مہنگائی کی چکی میں پیساجارہاتھا۔اب توغریب آدمی کاجینامشکل ہوگیاہے۔کسی دکاندارنے لسٹ آویزاں نہیں کی ہوئی اگرخریدارقیمت پربات کرے تودکاندارسیخ پاہوجاتے ہیں۔کئی باراخبارات میں بھی گرانفروشوں کے خلاف خبریں شائع ہوچکی ہیں ۔لیکن افسوس صدافسوس افسران بالاخبروں کی اشاعت کے بعدبھی اپنے دفاترمیں بیٹھ کردکانداروں ،سبزی فروشوں کی طرف سے خودساختہ قیمتوں میں اضافہ کاتماشہ دیکھ رہے ہیں ۔عوامی حلقوں نے کمشنرمیانوالی اورڈی سی اومیانوالی سے گرانفروشوں کے خلاف فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

The post پائی خیل اورگردونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles