Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پائی خیل اورگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری

$
0
0
پائی خیل (نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ،درزی عیدکے موقع پرآرڈروں سے پریشان تفصیلات کے مطابق پائی خیل اورگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کوپریشان کررکھاہے ۔بجلی کی دن رات غیراعلانیہ آنکھ مچولی اورٹرپنگ سے صارفین کی الیکڑک اورالیکٹرونکس اشیاء جلنے لگیں جبکہ بجلی کے آلات سے مزدوری کرنیوالوں کاچولھا ٹھنڈااور کاروبارزندگی کوبری طرح مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ۔ جس کے باعث واٹرسپلائی بند،مسجدوں میں وضوکے لئے پانی نایاب ،دیہاڑی دارطبقہ فاقوں کاشکار،مہنگائی میں کئی گنااضافہ ناداراورغریب طبقہ ڈپریشن کاشکارطلباء ذہنی اذیت میں مبتلادوسری جانب بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عیدکے آرڈرپورے نہ ہونے پر درزیوں کے دونوں ہاتھ سروں پرہیں علاوہ ازیں پورے علاقہ میں تھری فیس کے بجائے ٹوفیس پرچلنے والے بوڑھے ٹرانسفارمرجوہروقت ٹرپنگ کاباعث بنتے ہیں اس سے شہریوں کی الیکڑک اورالیکڑونکس اشیاء جل جاتی ہیں ۔ جبکہ گریڈاسٹیشن پرتعینات عملہ فون ریسیورنیچے رکھ کرسکھ کی نیندسوجاتے ہیں۔عوامی وسماجی حلقوں نے ایس ڈی اوکالاباغ،ایکسین واپڈامیانوالی اورارباب اختیارسے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اورعلاقہ پائی خیل کے بوڑھے ٹرانسفارمرکوتبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے ۔

The post پائی خیل اورگردونواح میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles