Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گاڑیوں سے کئی گنا زیادہ آلودہ دھواں دینے والا لفٹر جنگل کا بادشاہ

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ) جہلم شہر میں ٹریفک پولیس نے غیر قانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کو اٹھانے کیلئے جو ٹھیکہ دے رکھا ہے عوام کی گاڑیوں سے کئی گنا زیادہ آلودہ دھواں دینے والا لفٹر جنگل کا بادشاہ بن گیا ٹریفک پولیس کی پراسرار خاموشی ایک لمحہ فکریہ بن گئی، ٹریفک سارجنٹ آنکھیں موند کر صرف غریب عوام کو قربانی کا بکرا بنانے میں مصروف محکمہ ماحولیات جیسے جہلم میں سرے سے موجود نہیں ہے، تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کے ریلوے روڈ، شاندار چوک، سول لائن تحصیل روڈپر غلط پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے چالان اور گاڑی اٹھانے کیلئے حکومت پنجاب نے ٹھیکہ دے رکھا ہے جو غلط پارکنگ ہونے والی گاڑیوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور جرمانہ ادا کرنے پر گاڑی واپس کی جاتی ہے مسجد گنبد والی سے آگے پارکنگ کی اجازت ہے جہاں روڈ کا رش کم ہو جاتا ہے یہ فوک لفٹر وہاں سے بھی زبردستی گاڑیاں اٹھا لیتا ہے اور ناحق جرمانہ وصول کر رہا ہے جبکہ فوک لفٹر خود اتنا زہریلا دھواں چھوڑتا ہے کہ پیدل چلنے والوں اور موٹرسائیکل سواروں کا سانس لینا مشکل ہو جاتا ہے اس پر مذید ستم کہ ٹریفک پولیس کا عملہ دن بھر یہ تماشہ دیکھتا ہے مگر اس دھواں چھوڑتے لفٹر کا چالان تک نہیں کیا جاتا بلکہ شطر بے مہار کی طرح سڑکوں پر دندناتا پھرتا ہے، محکمہ ماحولیات کا عملہ صرف دفتر میں بیٹھ کر مفت کی تنخوائیں وصول کر رہے ہیں انہوں نے ایک دفعہ بھی وارننگ دینا بھی گوارہ نہیں کیا عوامی سماجی حلقوں نے حکومت پنجاب کے محکمہ ماحولیات اور ٹریفک پولیس کی غفلت پر سخت نکتہ چینی کی ہے اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس آلودگی پھیلانے والے لفٹر کو یہاں سے منتقل کیا جائے یا اس کی مرمت کروئی جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں ۔

The post گاڑیوں سے کئی گنا زیادہ آلودہ دھواں دینے والا لفٹر جنگل کا بادشاہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles