مری(عثمان علی سے)شہدائے وطن نے اپنے خون سے مادر وطن پاکستان کی آبیاری کی ہے جس کی بدولت پاکستان کا شمار عظیم قوموں میں ہوتا ہے ہمارے ملک کے شہداء کی ایک تاریخ ہے جس میں جب بھی ضرورت پڑی قوم کے سپاہیوں نے اپنی جان کے نذرانے پیش کئے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی محترمہ زاہدہ امبرین ہیڈمسٹریس چنار آرمی پبلک سکول مری نے تقریبات یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ ٹیبلو شو جس میں تعلیمی اداروں کے طلباء نے ملی نغموں پر مبنی ٹیبلو شو پیش کیے کے اختتام پر طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے ابتدائی کلمات میں آرٹس کونسل کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور کہا کہ آج کا دن تجدید عہد کرنے کا ہے کہ ہم اس ملک کو اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے پاک کریں گے۔تقریب میں طلباء، اساتذہ، مقامی افراد کے ساتھ ساتھ میڈیا اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔ اس تقریب میں ججز کے فرائض پروفیسر حارث سلیم گورنمنٹ کالج مری اور حافظ نصیر احمدطب آفیسر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری نے سرانجام دیئے۔ تقریب میں ارباب پبلک ہائی سکول مری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسیاڑی، مری گرائمر سیکنڈری سکول سنی بنک، ایم سی گرلز مڈل سکول لوئر مال مری اور مری گرائمر ماڈل سکول دھارجاوہ مری نے خوبصورت ٹیبلو پیش کرکے خوب داد وصول کی۔
The post شہدائے وطن نے اپنے خون سے مادر وطن پاکستان کی آبیاری کی ہے،زاہدہ امبرین appeared first on جہلم جیو.